ارواح (طب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ارواح جمع ہے روح کی اور اس سے مراد قانون طب (principles of medicine) میں ایسے لطیف اجزاء حیات کی ہوتی ہے کہ جو پاکیزہ، ہلکے اور بخارات کی مانند ہوتے ہیں اور بذات خود ایک سیال رطب یا تر بنام خلط (humor)، سے تخلیق پاتے ہیں۔ یعنی ارواح اصل میں اچھے اور صاف اخلاط جن کو اخلاط محمودہ کہا جاتا ہے سے بننے والے بخارات یا بھاپ کی صورت کے اجزاء جسم انسانی (و حیوانی) ہیں جو جسم میں مختلف اقسام کی قوات (forces) سے وابستہ ہوتے ہیں۔