معظم جادید بخاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

معظم جاوید بخاری

سید محمد معظم جاوید بخاری، بقید حیات اردو زبان کے مصنف و مؤلف اور محقق ہیں۔  لاہور میں سنہ 1970ء میں پیدا ہوئے۔ بچوں کے لیے سینکڑوں اخلاقی و اصلاحی کہانیاں لکھیں۔ہائی اسکول کی تعلیم کے دوران بچوں کے لیے کہانیاں لکھنا شروع کیں۔ ابتدائی کہانیاں زرد سیارہ اور خوفناک جانور کتابی شکل میں 1983ء میں شائع ہوئیں۔ایام جوانی میں مارشل آرٹس کی طرف رغبت ہوئی اور مشہور مارشل آرٹ انسٹرکٹر بشیر بٹ سے باقاعدہ ٹریننگ حاصل کی۔بعد ازاں مارشل آرٹس کے فن پر متعدد کتب بھی تالیف کیں جو اپنے دور میں خاصی مقبول ہوئیں۔ علم نجوم اور حکمت کی طرف بھی دلچسپی رہی، ان موضوعات پر قلم آزمائی کی۔ حکمت و طب پر ان کی تحقیقی کتب نے طبقہ حکماء میں خودکو منوایا۔ حکیم طارق محمود چغتائی عبقری نے ان کی تالیف شدہ کتب کی اپنے رسالے عبقری میں تعریف کی ہے۔ مختلف علمی ، طبی، ادبی و تاریخی موضوعات پر ان کے مضامین مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں، 1996ء میں شعبہ تاریخ کی طرف متوجہ ہوئے اور پہلا تاریخی ناول ’فرزند اسلام‘ تحریر کیا۔ پراسرار اور مافوق افطرت کہانیوں کے مجموعے بھی شائع ہوئے اور سنہ 1999ء کے آغاز میں ماہنامہ حکایت میں سلسلے وار تاریخی ناول ’المختار‘ شروع کیا جو بیس اقساط تک شائع ہوا۔ یہ ناول چونکہ امیر مختار بن ابی عبید ثقفی کے حالات پر مبنی تھا، اس لیے فرقہ وارانہ تصادم کی وجہ سے اس پر بیشتر اعتراضات ہوئے، لہٰذا اسے بند کر دیا گیا اور معظم جاوید بخاری نے اسے مزید لکھنے سے معذرت اختیار کر لی۔ سنہ 2003ء میں ’قاہرہ کا قہر‘ کے نام سے سلسلے وار تاریخی ناول ماہنامہ حکایت لاہور میں شروع کیا۔ جسے بے حد سرایا گیا۔ یہ ناول مصری مملوک سلطان بیبرس کی حیات پر تھا۔ بعد ازاں یہ ناول کتابی شکل میں شائع ہوا۔ سنہ 2009ء میں ماہنامہ حکایت میں ’اورچراغ بجھ گیا‘ کے نام سے سلطان سلیم خان کے عہد پر سلسلے وار تاریخی ناول شائع ہوا۔ اسی دوران مافوق الفطرت ناول ’صدیوں کا کرب‘ بھی شائع ہوا۔ بچوں کے لیے دلچسپ کہانیوں کے پندرہ رنگین تصویری مجموعے اب تک شائع ہو چکے ہیں۔ مشہور عام جادوئی سیریز ’ہیری پوٹر‘ بھی انھوں نے بلااجازت ترجمہ کی ہے۔ اس کے آٹھ اردو ترجمہ شدہ ناول مختلف ویب سائٹس پر مفت دستیاب ہے۔

چند شائع شدہ کتب:[ترمیم]

دہشت ناک کہانیاں (مجموعہ)

ہیبت ناک کہانیاں (مجموعہ)

ڈریکولا (مجموعہ)

خوفناک کہانیاں (مجموعہ)

صدیوں کا کرب (مافوق الفطرت ناول)

قاہرہ کا قہر (تاریخی ناول)

اور چراغ بجھ گیا۔ (تاریخی ناول)

اخبار مجموعہ ۔ تاریخ الاندلس (تدوین تاریخ)

تاریخ اسلامی ہند (تدوین تاریخ)

تاریخ تحفۃ المجاہدین (تدوین تاریخ)

پھل آپ کے معالج (طبی تالیف)

طب نبوی اور انجیرزیتون سے علاج (طبی تالیف)

طب نبوی اور کھجور و شہد سے علاج (طبی تالیف)

شہد سے علاج (طبی تالیف)

آسان غذائی علاج (طبی تالیف)'

حوالہ جات[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔