مطلوب وڑائچ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مطلوب احمد وڑائچ
ادبی تحریکپاکستان میں جمہوری تحریک اور آمریت کی مخالفت، پیپلز پارٹی اور طاہر القادری سے وابستگی
نمایاں کامسینئر کالم نگار نوائے وقت، صدر مدیر روزنامہ پیپلز، لاہور، سیاسی و فوجی تجزیہ نگار، مصنف اور شاعر

مطلوب احمد وڑائچ روزنامہ نوائے وقت میں گلوبل ولیج کے نام سے کالم لکھنے اور سیاسی اور ادبی فعالیت کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

مطلوب کی پیدائش ایک زراعت پیشہ خاندان میں مترانوالی جیسے چھوٹی سی آبادی میں سیالکوٹ کی ڈسکہ تحصیل میں ہوئی۔ وہ ڈسکہ میں کالج کی تعلیم کے بعد سویٹزرلینڈ منتقل ہوئے جہاں انھوں نے ہوٹل کی نظامت میں ڈگری حاصل کی۔ وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے صدر منتخب ہوئے اور بعد پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن جیسی سیاسی طلبہ نتظیموں سے جڑے رہے۔[1]

ابتدائی کیریئر[ترمیم]

سویٹزرلینڈ میں اپنے قیام کے دوران میں آئی آئی ایس اینٹی نارکاٹیکس ڈپارٹمنٹ (مخالف منشیات محکمہ) کے خصوصی ایجنٹ رہے۔ وہ سویٹزرلینڈ ہی سے پیپلز پارٹی کے جلاوطن صدر اور پی پی پی کے یورپی معاملوں کے صدر بنے رہے۔[1]

پاکستان میں باز آمد[ترمیم]

جنرل محمد ضیاء الحق کی موت کے بعد وہ پاکستان لوٹے اور آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کی حمایت کی وجہ سے کچھ وقت قید و بند میں گزارے۔ 2000ء میں وہ پی پی پی وفاقی کونسل کے رکن بنے۔ بعد کے سالوں میں وہ ڈاکٹر طاہر القادری کے سیاسی معتمد بنے۔[1]

موجودہ طور پر وہ پنجاب نیشنل پارٹی آف پاکستان کے بانی صدر نشین، سیاسی اور فوجی تجزیہ نگار ہیں۔ حالانکہ ان کی زیادہ شہرت کے کالم نگار کے طور پر ہے۔[1]

تخلیقات[ترمیم]

  1. صدیوں کا بیٹا
  2. جلا وطن لیڈر
  3. افکار سحر
  4. سہروردی سے وردی تک
  5. حقیقت رومی
  6. ایڈیسن
  7. گرینڈ ایجنڈا اور پاکستان
  8. پاکستان اور اس کی کمیاب خارجہ پالیسی
  9. مشرق اور مغرب کے ملاپ
  10. دی گریٹ تھری
  11. ٹوینٹی ڈیکٹیٹرس آف 20تھ سینچری
  12. جینے کا فن
  13. بے نظیر بھٹو کے آخری 72 دن
  14. طالبان اور عالمی امن
  15. طالبان – دی گلوبل تھریٹ[1]

صحافت[ترمیم]

مطلوب اردو روزنامہ ”پیپلز” کے مدیر ہیں۔ وہ نوائے وقت کے لیے کالم لکھتے ہیں۔[1]

سیاسی خیالات[ترمیم]

وہ ایک کٹر پاکستانی ہیں اور یہ سمجھتے ہیں بھارت، یہودی اور مسیحی ایران اور سعودی عرب کے بیچ تنازع پیدا کر رہے ہیں۔وہ ویکی لیکس کے انکشافات کو اسی کا حصہ مانتے ہیں۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث "مطلوب وڑائچ کے بارے میں"۔ 21 جون 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جون 2019 
  2. Pakistani Columnist Matloob Ahmad Warraich Alleges Jewish/Christian/Indian Conspiracy Behind WikiLeaks Revelations, Says: 'The American and Jewish Lobbies, Whose Mouths have Tasted Human Blood, These Wolves Now Want to Create Confrontation between Saudi Arabia and Iran'; 'Ahmadinejad, Once Declared as Hitler by WikiLeaks, is... Fighting Valiantly'