ثانوی تبدیلی مذہب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مذہب کی عمرانیات میں ثانوی تبدیلی مذہب (انگریزی: Secondary conversion) ایک ایسی تبدیلی مذہب ہے جس میں ایک فرد جو کسی مذہبی نو وارد کی قربت کی وجہ سے اپنا مذہب بدلتا ہے اور اس میں زیر گفتگو مذہب کے کوئی پہلو کا دخل نہیں ہوتا۔ اس کی ایک مثال یہ ہے کہ ایک شخص کسی مذہبی گروہ میں بنیادی طور پر اپنے شریک حیات یا ساتھی کے جڑنے کی وجہ سے شامل ہوتا ہے؛ ایسا شخص مذہب ثانوی نو وارد ہے۔ یہ نو واردین کا نو اختیار کردہ مذہب سے وابستگی کا سبب صرف کسی سے نسبت یا رشتے داری ہوتی ہے۔

ثانوی تبدیلی مذہب کسی تحریک کے اثر کو کافی توسیع دے سکتی ہے،[1] بالخصوص جب یہ کسی قبضے کے بعد ہو، جیسے کہ مسلمانوں کی فتح اندلس اور کیتھولک ہسپانیہ کے لاطینی امریکہ پر قبضے۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Rodney Stark (1996)۔ The Rise of Christianity: a sociologist reconsiders history۔ Princeton, New Jersey: مطبع جامعہ پرنسٹن۔ صفحہ: 20۔ ISBN 0-691-02749-8۔ The basis for successful conversionist movements is growth through social networks, through a structure of direct and intimate interpersonal attachments.