انٹرویو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
2018ء میں گل رخ خاں عزت مآب محترمہ گیریجا سنہا سے عالمی امن فیڈریشن کے دوران انٹرویو لیتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ گیریجا سنہا مملکت متحدہ کے لیے بھارت کے ہائی کمشنر کی اہلیہ ہیں۔

انٹرویو (انگریزی: Interview) ایک معلومات کے حصول کا طریقہ ہے جس سوالات پوچھے جاتے ہیں اور جواب دیے جاتے ہیں۔ اس کے اغراض و مقاصد مختلف صورت حال میں الگ ہوتے ہیں۔ مشاہیر کے انٹرویو ان کی پیشہ ورانہ زندگی، کامیابی اور ذاتی خیالات کے اظہار پر مشتمل ہوتا ہے۔ ملازمت کی تلاش میں یا ترقی کے لیے انٹرویو میں امیدوار سے کسی شعبے میں معلومات، تجربے اور درکار دلچسپی جاننے کے لیے ہوتے ہیں۔ اسی طرح سے کسی مریض سے انٹرویو بیماری کے آغاز، اثرات اور علاج جاننے کے لیے ہوتا ہے۔ بازار میں مصنوعات بنانے والی کمپنیاں صارفین سے انٹرویو کے ذریعے ان سے اپنے برانڈ کی واقفیت، استعمال، مقابلے میں کھڑے برانڈ کے لیے رجحان، اشتہارات کے اثرات اور اصل مصنوعات کے لیے طمانیت جاننے کا کام انجام دیتے ہیں۔ اسی طرح سے انٹرویو کئی منفرد موضوعات پر مشتمل ہو سکتے ہیں، جیسے کہ تعلیمی پالیسیوں اور نصاب کی افادیت کے لیے طالب علموں کی رائے انٹرویو سے حاصل کی جاتی ہے۔ کسی بھی ملک میں انتخابات کے شروع سے پہلے، اس کے دوران یا بعد میں رائے دہندوں کی آراء انٹرویو کے ذریعے لی جاتی ہے۔ انٹرویو انفرادی بھی ہو سکتے ہیں اور گروہی یا گروپ کی شکل میں بھی ممکن ہیں۔ یہ زبانی اور بالمُشافہ بھی ہو سکتے ہیں اور تحریری بھی ہو سکتے ہیں۔ کبھی کبھی یہ ٹیلی فون، موبائل فون، اسکائپ اور گوگل ہینگ آؤٹ کے ذریعے بھی انجام پاتے ہیں۔

گروپ انٹرویو[ترمیم]

نامور صحافی گیرالڈ ڈانس نے ایک مقامی فرانسیسی زبان کے اخبار "Le Samedi" کے لیے تین افراد کا گروپ انٹرویو لیا۔

گروپ انٹرویو دو قسم کے ہوتے ہیں۔عام سیٹ اپ میں عام طور پر ایک انٹرویو والا ہے جس سے متعدد امیدواروں سے سوال ہوتا ہے۔ آپ ہر ایک ہی سوال کا جواب دینے کے لیے ایک موڑ لیں گے اور آپ کا بنیادی مقصد مقابلہ کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔ تاہم دس سے زائد امیدواروں کے ساتھ گروہ انٹرویو، تاہم، ہمیشہ اس طرح سے آگے نہیں چلتے کیونکہ اس وجہ سے ہر ایک موڑنے کے لیے کافی وقت نہیں ہے۔ لہذا، اس معاملے میں، آپ انٹرویو کے توجہ پر قابو پانے کے طور پر آپ کے طور پر بہت سے گروپ انٹرویو سوالات کا جواب دینے کے درمیان توازن تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔اس کی ایک شکل یہ بھی ہوتی ہے کہ ایک پینل کے انٹرویو میں، آپ کو متعدد انٹرویوکاروں سے سوالات کا جواب دیا جا رہا ہے، جس میں اکثر انسانی وسائل سے جڑا ذمے دار اشخاص آپ کے ممکنہ مالک اور کسی ایسے کردار کے ساتھ نمائندگان شامل ہوں گے. پہلے بیان کردہ سیٹ اپ کے مقابلے میں، پینل کے انٹرویو آپ کو حاصل کرنے والے تمام پیچیدہ سوالات کی وجہ سے انکوائری کی طرح محسوس کرتے ہیں.[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]