دہلی کے وزرائے اعلیٰ کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وزیر اعلیٰ دہلی
موجودہ
اروند کیجریوال

14 فروری 2015ء سے
تاسیس کنندہچودھری براہم پرکاش
ویب سائٹDelhi Government

دہلی کا وزیر اعلیٰ وہاں کا سربراہ حکومت ہوتا ہے۔ آئین ہند کے مطابق دہلی کا گورنر ازروئے قانون دہلی کا سربراہ ہوتا ہے مگر درحقیقت دہلی کی حکمرانی وزیر اعلیٰ کی ہوتی ہے۔ دہلی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے بعد زیادہ نششتیں جیتنے والی پارٹی کو گورنر جنرل مدعو کرتا ہے اور حکومت تشکیل دینے کی دعوت دیتا ہے۔ گورنر کے مشورہ پر صدر بھارت وزیر اعلیٰ اور کابینہ نامزد کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ اور کابینہ اسمبلی کو جوابدہ ہوتے ہیں۔ دہلی کی حکومت کی مدت پانچ برس ہے جس کے بعد پھر سے انتخابات ہوتے ہیں۔ 1952ء سے اب تک دہلی نے 7 وزرائے اعلیٰ کا دور دیکھا ہے۔ سب سے پہلے انڈین نیشنل کانگریس کے چودھری براہم پرکاش دہلی کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے۔ مگر ان کے بعد یہ عہدہ 37 برسوں کے لیے ختم کر دیا گیا۔ 1993ء میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مدن لال کھورانا نے دہلی کی وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔ ء میں شیلا دکشت کا 15 سالہ دور شروع ہوا۔ وہ بھارتی خواتین وزرائے اعلیٰ میں سب سے زیادہ مدت تک گدی نشین رہنے والی وزیر اعلیٰ ہیں۔[1] شیلا دکشت کا عہد ختم ہوا اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال نے محض 49 دنوں کے لیے دہلی کی حکومت سنبھالی جس کے بعد انھوں نے استعفی دے دیا اور دہلی میں صدر راج نافذ ہو گیا۔فروری 2015ء میں عام آدمی پارٹی کو عوام نے دوبارہ حکومت بنانے کا موقع دیا اور تب سے کیجریوال دہلی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔

دہلی کے وزرائے اعلیٰ کی فہرست[ترمیم]

جماعتوں کا کلیدی رنگ
نمبر شمار نام
حلقہ
تصویر [ا]سیاسی پارٹی مدت[2]
مدت
سال انتخابات
1 چودحھری براہم پرکاش انڈین نیشنل کانگریس 17 مارچ 1952 12 فروری 1955 2 سال، 332 دن 1952
2 مگور مکھ نہال سنگھ 12 فروری 1955 1 نومبر 1956 1 سال، 263 دن
3 مدن لال کھورانا بھارتیہ جنتا پارٹی 2 دسمبر 1993 26 فروری 1996 2 سال، 86 دن 1993
4 صاحب سنگھ ورما 26 فروری 1996 12 اکتوبر 1998 2 سال، 228 دن
5 سشما سوراج 12 اکتوبر 1998 3 دسمبر 1998 52 دن
6 شیلا دکشت
انڈین نیشنل کانگریس 3 دسمبر 1998 1 دسمبر 2003 15 سال، 25 دن 1998
1 دسمبر 2003 29 اکتوبر 2008 2003
29 اکتوبر 2008 28 دسمبر 2013 2008
7 اروند کیجریوال
عام آدمی پارٹی 28 دسمبر 2013 14 فروری 2014 48 دن 2013
صدر راج N/A 14 فروری 2014 14 فروری 2015 1 سال، 0 دن
(7) اروند کیجریوال
عام آدمی پارٹی 14 فروری 2015 برسر منصب 9 سال، 59 دن 2013

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Sheila Dikshit is India's longest serving woman CM"۔ IBN Live۔ 9 دسمبر 2008۔ 23 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 مارچ 2011 
  2. "States of India since 1947"۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 مارچ 2011