فتوح البلدان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فتوح البلدان (شہروں کی فتوحات) عربی زبان کی ایک کتاب ہے، جس میں غزوات رسول صل اللہ علیہ و سلم سے لے کر شام، مصر، سندھ، آرمینیا، عراق و فارس کی فتوحات کی تفصیل موجود ہے۔ اس کے مصنف ابو الحسن احمد بن يحيى بن جابر بن داود المعروف علامہ بلاذری ہیں۔ یہ کتاب البلدان الکبیر کو مختصر کر کے اِرقام کی گئی بعد میں یہی اصل کتاب ہوئی کیونکہ البلدان الکبیر مکمل نہ ہو سکی۔ اس کتاب میں مسلمانوں کے تمام غزوات جو عہد نبوی سے مصنف کے زمانے تک ہوئے ان کا تفصیلی ذکر موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ اس وقت کے تمام جغرافیائی تاریخی اور خلفاء کے حالات کی تفصیل بھی موجود ہے مصنف نے ہر جگہ خود سفر کر کے حالات کو تحریر کیا جو اس کتاب کی خاصیت ہے[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. فتوح البلدان، احمد بن يحيى بن جابر بن داود البَلَاذُری،مكتبة الہلال- بيروت