کیپٹن غلام رازق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیپٹن غلام رازق
معلومات شخصیت
پیدائش 11 نومبر 1932ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 24 جون 1989ء (57 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
عملی زندگی
پیشہ اسپرنٹر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل ایتھلیٹکس   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیپٹن غلام رازقپاکستان کے نامور ایتھلیٹ اور صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی کی حامل شخصیت ہیں

پیدائش[ترمیم]

غلام رازق کی پیدائش 11 نومبر 1932ء نتھوٹ ڈومیلی ضلع جہلم پنجاب پاکستان میں ہوئی [2]

اتھلیٹ[ترمیم]

غلام رازق کا تعلق پاکستان کی بری فوج سے تھا۔ انھوں نے 1956ء کے میلبرن اولمپکس سے 1966ء کے بنکاک کے ایشیائی کھیلوں تک مسلسل بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مجموعہ طور پر 33 تمغے جیتے جو ایک ریکارڈ ہے۔ آج تک پاکستان کے کسی ایتھلیٹ نے تن تنہا اتنے تمغے نہیں جیتے۔

تمغا حسن کارکردگی[ترمیم]

غلام رازق 110 میٹر کی رکاوٹوں والی دوڑ (ہرڈلز) کے مقابلوں میں حصہ لیتے تھے اور اس کی تکنیک پر انھیں کمال حاصل تھا۔ حکومت پاکستان نے انھیں 1964ء میں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا جبکہ پاک فوج نے انھیں کیپٹن کا اعزازی رینک دیا تھا۔

وفات[ترمیم]

24جون 1989ء کو پاکستان کے نامور ایتھلیٹ غلام رازق راولپنڈی میں وفات پاگئے اور فوجی قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]