نند کشور وکرم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نند کشور وکرم
معلومات شخصیت
پیدائش 17 ستمبر 1929ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 اگست 2019ء (90 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (17 ستمبر 1929–15 اگست 1947)
بھارت (15 اگست 1947–27 اگست 2019)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہ افسانہ نگار ،  مترجم ،  نثر نگار ،  صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں منتخب افسانے ،  مصور تذکرے ،  آوارہ گرد ،  دیویندر اسر ،  کچھ دیکھے کچھ سنے ،  ہنس راج رہبر کے منتخب افسانے   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

نند کشور وِکرم (پیدائش: 17 ستمبر 1929ء— وفات: 27 اگست 2019ء) اردو زبان کے بھارتی افسانہ نگار، مترجم، ادیب، صحافی اور نثر نگار تھے۔

ولادت[ترمیم]

ان کی پیدائش 17 ستمبر 1929ء کو غیر منقسم ہندوستان کے شہر راولپنڈی میں ہوئی تھی۔

ادبی زندگی[ترمیم]

تقسیم کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہندوستان آگئے تھے۔یہاں آنے کے بعد بھی اپنی ادبی اور صحافتی سرگرمیاں جاری رکھیں اور انھوں نے مارچ 1957 میں دہلی انتظامیہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔اس کے بعد 1964 سے 1979تک بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر ماہنامہ آجکل میں خدمات انجام دیں اور انھوں نے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) میں بطور اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر کے طور پر بھی کام کیا۔ مسٹر نند کشور وکرم گذشتہ 35 سال اردو کا واحد حوالہ جاتی مجلہ عالمی اردو ادب نکال رہے تھے۔ انھوں نے ترقی پسند مصنفین کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔انھوں نے ادبی زندگی کا آغاز شاعری سیکیا پھر کہانیاں لکھنی شروع کیں۔

تصانیف[ترمیم]

انھوں نے کئی کتابیں اپنی یادگار چھوڑی ہیں جن میں

  • مصور تذکرے،
  • ہنس راج اہیر کے افسانے،
  • کچھ دیکھے کچھ سنے،
  • اردو،
  • دیوندر اسر

وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے حوالہ جاتی مجلہ ’عالمی اردو ادب‘ کے 42 شمارے نکالے جو اہم موضوعات اور اہم شخصیات پر مبنی ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے انگریزی سے اردو اور پنجابی سے اردو میں متعدد کتابوں کاترجمہ بھی کیا۔

وفات[ترمیم]

دہلی میں 27 اگست 2019ء کو بعمر 90 سال وفات پاگئے،

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb144723721 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2019 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ