زاویائی سمتار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طبیعیات میں زاویائی رفتار یا زاویائی سمتار (انگریزی: Angular velocity) اس چیز کا تعین ہے کہ کوئی جسم کتنی تیزی سے کسی نقطہ کے گرد گھومتا یا گردش کرتا ہے۔ یا اس بات کا تعین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ کسی جسم کی زاویائی حالت یا سمت بندی کتنی تیزی سے تبدیل ہوتی ہے۔ سلیس الفاظ میں زاویائی سمتار کسی جسم کے گھومنے کی شرح کو کہتے ہیں۔ یعنی اکائی وقت میں کوئی جسم محور پر کتنا زاویہ بناتا ہے۔