سالم بن عمرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سالم بن عمرو
فائل:آرامگاه شهدای کربلا2.jpg
حرم امام حسین میں گنج شہدا
معلومات شخصیت
نام:سالم بن عمرو بن عبد اللہ مولی بنی‌المدینہ کلبی
نسب:قبیلہ كلب
مقام سکونت:کوفہ
شہادت:61ھ
شہادت کی کیفیت:عمر بن سعد کے سپاہ کے پہلے حملے میں
مقام دفن:کربلا حرم امام حسین
اصحاب:امام حسینؑ
سماجی خدمات:مسلم بن عقیل کے قیام میں شرکت

سالم بن عمرو بن عبد اللہ (شہادت 61ھ) واقعہ کربلا کے شہدا میں سے ایک ہیں۔ انھوں نے مسلم بن عقیل کے قیام میں شرکت کی اور مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد امام حسینؑ سے ملحق ہوئے اور عاشورا کے دن کربلا میں شہادت پر فائز ہوئے۔

مسلم بن عقیل کی ہمراہی[ترمیم]

سالم بن عمرو بن عبد اللہ، بنی مدینہ کلبی، طائفے کے غلام اور کوفہ کے شیعوں میں سے تھے۔[1] آپ نے مسلم بن عقیل کے قیام میں ان کے ساتھ دیا اور مسلم کی شہادت کے بعد کثیر بن شہاب کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔ کچھ عرصے کے بعد ابن زیاد کے زندان سے بھاگ کر اپنے قبیلے میں روپوش ہوگیے۔[2]

کربلا میں شہادت[ترمیم]

امام حسینؑ کے کربلا آنے کے بعد سالم بنی کلب کے بعض افراد کے ہمراہ امامؑ سے ملحق ہوئے اور عاشورا کے دن شہید ہوئے۔[3] محمد سماوی (متوفی 1370ھ) کی کتاب ابصار العین میں ابن شہرآشوب سے منقول ہے کہ سالم عاشورا کے دن کے ابتدائی شہداء میں سے ہیں[4] اگرچہ کتاب کے مصنف کا کہنا ہے کہ ان کو اس مطلب تک رسائی نہیں ہوئی ہے۔[5] اسی طرح سے مناقب ابن شہر آشوب کے بعض نسخوں میں بھی ان کا نام ابتدائی حملے کے شہدا کی فہرست میں ذکر نہیں ہوا ہے۔[6]

شک و تردید[ترمیم]

شیعہ رجالی عالم دین، محمد تقی شوشتری (1320-1416ھ) نے کتاب قاموس الرجال میں سالم بن عمرو کے وجود کے بارے میں تردید کیا ہے[7] کیونکہ شیعہ قدیم رجالی اور تاریخی مآخذ میں ان کا نام شہدائے کربلا کے ناموں میں ذکر نہیں ہے۔[8] اس کے باوجود زیارت ناحیہ مقدسہ میں «السَّلَامُ عَلَى سَالِمٍ مَوْلَى بَنِي الْمَدَنِيَّةِ الْكَلْبِی» کی تعبیر سے شہدائے کربلا میں ان کا ذکر ہوا ہے۔[9]

متعلقہ مضامین[ترمیم]


حوالہ جات[ترمیم]

  1. مامقانی، تنقیح المقال، نجف، ج2، ص5.
  2. حسینی حائری شیرازی، ذخیرة الدارین، زمزم ہدایت، ص431.
  3. مامقانی، تنقیح المقال، نجف، ج2، ص5؛ تستری، قاموس الرجال، 1412ق، ج4، ص612؛ سماوی، ابصار العین، 1384ش، ص159-160.
  4. سماوی، ابصارالعین، 1384ش، ص160.
  5. سماوی، ابصارالعین، 1384ش، ص160، حوالہ2.
  6. ملاحظہ کریں:‌ ابن شہرآشوب، مناقب، 1379ق، ج4، ص113.
  7. تستری، قاموس الرجال، 1412ھ، ج4، ص613.
  8. تستری، قاموس الرجال، 1412ھ، ج4، ص613.
  9. مجلسی، بحار الانوار، 1403ھ، ج45، ص72.

مآخذ[ترمیم]

  • ابن شہر آشوب، محمد بن علی، مناقب آل ابی‌ طالب علیہم‌ السلام، قم، علامہ، 1379ھ۔
  • تستری، محمد تقی، قاموس الرجال، قم، مؤسسہ نشر اسلامی، چاپ دوم، 1412ھ۔
  • حسینی حائری شیرازی، عبد المجید بن محمد رضا، ذخیرة الدارین فیما یتعلق بمصائب الحسین علیہ‌ السلام و أصحابہ، تحقیق باقر دریاب نجفی، قم، زمزم ہدایت، بی‌تا.
  • سماوی، محمد بن طاہر، إبصار العین فی أنصار الحسین، تحقیق، محمد جعفر طبسی، قم، زمزم ہدایت، 1384 شمسی ہجری
  • مامقانی، عبداللّہ، تنقیح المقال فی علم الرجال، چاپ سنگی نجف، 1349-1352ھ۔
  • مجلسی، محمد باقر، بحار الأنوار، بیروت، دار إحیاء التراث العربی، چاپ دوم، 1403ھ۔