جيمز ولفرڈ جیفرڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رئیر ایڈمرل جیمز ولفرڈ جیفرڈ پاکستان بحریہ کے پہلے سربراہ رہے ہیں۔
جیمز ولفرڈ جیفرڈ 22مارچ 1901ء کو پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے 1922ء میں رائل انڈین میرین میں کمیشن حاصل کیا اور دوسری جنگ عظیم میں مختلف خدمات انجام دیں۔[1] قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان بحریہ کے پہلے سربراہ بنے اور 15 اگست 1947ء سے 1950ء تک فلیگ آفیسر کمانڈنگ اور بعد ازاں 30جنوری 1953ء تک کمانڈر انچیف آف پاکستان نیوی کے عہدے پر فائز رہے ۔[2] جیمز ولفرڈ جیفرڈ کا انتقال یکم جنوری 1980ء کو ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]