انو امانوئیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انو امانوئیل
 

معلومات شخصیت
پیدائش 28 مارچ 1997ء (27 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شکاگو  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش ڈیلاس  ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ادکارہ  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انو ایمانوئل ایک امریکی نژاد بھارتی اداکارہ ہیں جو جنوبی ہندوستان کی تیلگو اور تمل فلموں میں نظر آتی ہیں ۔ انو نے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ 2011 میں فلم 'سوپرا سانچاری' سے کیا۔ بطور ہیروئین ان کی پہلی فلم 2016 کی ملیالم فلم ایکشن ہیرو بیجو تھی۔ [1] انھوں نے مجنوں (2016) کے ساتھ تیلگو فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور دیگر تلگو فلموں میں ، کٹو انناڈو جگراٹھا (2017) ، 'گیتا گوؤندم' ، 'شیلجا ریڈی اللوڈو، نا پیرو سوریا نا الو انڈیا' ، آکسیجن اور اگنیاتھاواسی (2018) میں بھی کام کیا۔ ایمانوئل نے تمل فلموں میں بھی کام کیا ہے ، تمل زبان میں ان کی پہلئ فلم سسپنس تھرلر تھپپاریواالن (2017) تھی۔

ابتدائی زندگی اور فلمی کیریئر[ترمیم]

ایمانوئل 28 مارچ 1997 کو سکینگو الیانس امریکا میں پیدا ہوئیںاور انھوں نے اپنا بچپن کا بیشتر حصہ ڈلاس ، ٹیکساس میں گزارا۔انو ایک ملیالم عیسائی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا آبائی گھر کیرالا میں ہے۔ ان کے والد تھانکا چند امانوئیل ایک بہت ہی مشہور فلم پروڈیوسر ہیں۔ جس کی وجہ سے انو کو فلم سٹی میں آنے کے لیے کافی سپورٹ ملا ، انو نے ہندوستان میں اسکول جانے کی عمر میں ہی سال 2011 میں فلم سوپنا سانچاری سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ فلم کی تکمیل کے بعد ، وہ اپنے ہائی اسکول کی پڑھائی مکمل کرنے کے لیے واپس امریکا چلی گئیں۔ [2] ہائی اسکول میں رہتے ہوئے ، انو جانتی تھی کہ وہ فنی میدان میں کچھ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے اداکار نیوین پاؤلی کی فلم ایکشن ہیرو بیجو سے بطور مرکزی اداکارہ اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ، جس کی ہدایتکاری آبریڈ شائن نے کی تھی۔ [3] اس دوران انھیں آکسیجن میں مرکزی ہیروئین کے طور پر چُنا گیا ، اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار گوپی چند تھے۔ [4] اس فلم کی شوٹنگ کے دوران انھوں نے اداکار نانی ساتھ فلم مجنوں کو بھی سائن کیا ۔ فلم میں اپنے کردار اور اداکاری کے لیے ایمانوئیل کو کافی سراہا گیا۔ وہ جلد ہی پون کلیان اور تری وکرام کی فلم اگنیاتھاواسی کو سائن کرکے بڑے بجٹ کی فلموں کا حصہ بن گئیں۔ اس کے بعد وہ اللو ارجن کے مدمقابل ایک فلم نا پیرو سوریا نا الو انڈیا میں کام کیا۔ تاہم ، ان فلموں نے باکس آفس پر زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

انو کو رنگاساتھالم جیسی متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم انھوں نے یہ فلم کسی وجہ سے چھوڑ دی۔ انو کو تیلگو کی بلاک بسٹر فلم گیتا گووندم میں بھی ٹائٹل رول ادا کرنے کے لیے منتخب کیا گیا اگرچہ دیگر دلموں کی تاریخ کے مسائل کی وجہ سے انھوں نے فلم سائن نہیں کی ، لیکن انو نے اس فلم میں ایک مختصر خصوصی کردار ادا کیا۔ انو ایمانوئیل نے بعد میں ہدایتکار ماروتھی داساری کی ناگا چیتنیا کے مدمقام فلم ، شیلجا ریڈی اللوڈو سائن کی اور ایک انا پسند لڑکی کا کردار ادا کیا۔ اداکارہ کو باکس آفس پر فلم کی کامیابی کے ساتھ انو کے کردار کے لیے بھی کافی تعریف اور حوصلہ افزائی ملی۔ آئندہ برسوں میں انو ایمانوئل اداکار دھنشکے ہدایتکاری میں بننے والی فلم اور اکنینی ناگ ارجنکے فلم میں نظر آئیں گے۔

فلموں کی فہرست[ترمیم]

کلید
ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں
سال فلم کردار ساتھی اداکار زبان نوٹ
2011 سوپنا سانچاری اشوتی جے رام،سمروتھا ملیالم
2016 ایکشن ہیرو بیجو بینیٹا نوین پاؤلی ملیالم
مجنوں کرنمنائی نانی، ریا سمن تیلگو تیلگو میں بہترین اداکارہ کے لیے پروڈیوسر گلڈ فلم کا ایوارڈ
نامزد ، سی آئیما ایوارڈ برائے تلگو میں بہترین ڈیبٹینٹ خواتین
2017 کٹو انناڈو جگراتھا جانکی راج ترون، ارباز خان تیلگو ہندی ڈب: سرپھرے لوٹیرے
تھوپاریوالن ملیکا وشال، اینڈریا جرمیاہ تمل ہندی ڈب: ڈیشنگ ڈٹیکٹیو
آکسیجن گیتھا گوپی چند، راشی کھنہ تیلگو ہندی ڈب: میں ہوں فائٹر مین (زیر تکمیل)
2018 اگنیاتھاواسی سوریاکانتھم پون کلیان، کیرتھی سریش تیلگو ہندی ڈب: ییواڈو3
نا پیرو سوریا نا الو انڈیا ورشا اللو ارجن، ارجن سرجا، بومن ایرانی تیلگو ہندی ڈب: سوریا دی سولجر
شیلجا ریڈی اللوڈو انو ناگا چیتنیا، رمیا کرشنن تیلگو ہندی ڈب: تھڑکا2
2019 نمما ویٹو پِللای منگانی شیواکارتھین، ایشوریہ راجیش تمل

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Anu Emmanuel joins Action Hero Biju"۔ 20 September 2015۔ 08 فروری 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. Akhila Menon (21 January 2016)۔ "WHAT! Anu Emmanuel Rejected Charlie?"۔ filmbeat 
  3. India.com Staff (30 January 2016)۔ "Action Hero Biju Official Trailer: Nivin Pauly & Anu Emmanuel starrer looks fresh and promising!" 
  4. "After Action Hero Biju Anu Emmanuel in Telugu Movie Oxygen"۔ 18 December 2015۔ 23 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2019 

بیرونی روابط[ترمیم]