نندپریاگ

متناسقات: 30°20′N 79°20′E / 30.33°N 79.33°E / 30.33; 79.33
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Nandprayag, Nand Prayag
قصبہ
The Nandakini River (foreground) meets the الیکنندہ ندی (background) in Nandaprayag
The Nandakini River (foreground) meets the الیکنندہ ندی (background) in Nandaprayag
نندپریاگ is located in اتراکھنڈ
نندپریاگ
نندپریاگ
Location in Uttarakhand, India
متناسقات: 30°20′N 79°20′E / 30.33°N 79.33°E / 30.33; 79.33
ملک بھارت
بھارت کی ریاستیں اور یونین علاقےاتراکھنڈ
بھارت کے اضلاعچمولی ضلع
بلندی914 میل (2,999 فٹ)
آبادی (2001)
 • کل1,433
زبانیں
 • دفتریہندی زبان
منطقۂ وقتIST (UTC+5:30)

نند پریاگ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع چمولی کا ایک نگر پنچائت اور قصبہ ہے۔ یہ ہندو مذہب کے مقدس پہاڑی تیرتھ یاترا مقامات پانچ پریاگ میں سے ایک ہے۔ منداکنی اور الکنندا ندیوں کے سنگم پر نندپریاگ واقع ہے ۔ [1]نند پریاگ سطح سمندر سے 2805 فٹ کی اونچائی پر واقع ہے۔یہاں گوپال جی کا مندر ہے۔ پانچ مذہبی پریاگوں میں سے دوسرا نند پریاگ الکنندا ندی اور منداکنی ندی کے عین مقام ادغام پر واقع ہے۔ اس کی تاریخی اہمیت اس بات سے ہے کہ بدریناتھ مندر کو جاتے یاتریوں کے پڑاؤ کا مقام ہے اور ایک اہم کاروباری مرکز بھی ہے۔سال 1803 میں آنے ولا سیلاب شہر کا سب ہی کچھ بہا کر لے گیا تھا کسی بعد میں ایک اونچی جگہ پر قائم کیا گیا۔ نند پریاگ کی ایک اہمیت یہ بھی ہے کہ سوادھنیتا کی لڑائی میں یہ برطانوی راج کے مخالفوں کا مقامی مرکز رہا تھا۔

تاریخ[ترمیم]

الکنندا اور منداکنی ندیوں کے سنگم پر واقع پانچ پریاگوں میں سے ایک نند پریاگ کا پہلا نام کنداسُو تھا محکمہ جاتی رجسٹروں میں اب بھی یہی درج ہے۔ یہ شہر بدریناتھ دھام کے پرانے تیرتھ یاترا کے رستے پر واقع تھا اور پیدل تیرتھ مسافروں کے رکنے اور آرام کرنے کے لیے بھی ایک اہم پڑاؤ کی جگہ تھی۔ یہ ایک اہم کاروباری بازار بھی تھا جہاں اچھے کاروبار اور زیادہ اجرت ہونے کی وجہ سے لوگ ملک کے دیگر علاقوں سے بھی آکر آباد ہو گئے تھے۔

زبانیں[ترمیم]

نند پریاگ میں گڑوالی، ہندی، کماؤننی، بھوٹیا اور تھوڑی بہت انگریزی زبانیں سمجھی اور بولی جاتی ہیں۔

ذرائع آمدورفت[ترمیم]

نندپریاگ جانے کے لیے مختلف ذرائع دستیاب ہیں لیکن یہ کہا جاتا ہے کہ جون سے لے کر ستمبر تک سڑک کے راستے سفر کم سے کم کرنا چاہیے کیونکہ ان دنوں بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ بہت ہوتی ہے اور حادثات کا احتمال ہوتا ہے۔ نند پریاگ پہنچنے کے لیے درج ذیل ذرائع دستیاب ہیں۔

ہوائی راستہ[ترمیم]

نندپریاگ سے218 کلومیٹر دور نکٹتم ہوائی اڈا جالی گرانٹ ہے۔

ریل راستہ[ترمیم]

190 کلومیٹر دور رشیکیش نکٹتم ریل اسٹیشن ہے۔

سڑک رستہ[ترمیم]

ہردبار، رشیکیش اور ڈیہرادون سے بس اور ٹیکسی مہیا ہوتی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Uttaranchal. Rupa & Co. 2006. آئی ایس بی این 81-291-0861-5. Page 12