تریدھا چودھری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تریدھا چودھری
تریدھا چودھری 2014 میں.

معلومات شخصیت
پیدائش 22 نومبر 1989ء (35 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کلکتہ, بھارت
رہائش ممبئی
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی اسکاٹش چرچ کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکارہ
دور فعالیت 2013–present
وجہ شہرت دہلیز
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تریدھا چودھری ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو بنگالی اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں۔ [2] انھوں نے کلکتہ ٹائمز فریش فیس 2011 کا اعزاز اپنے نام کیا۔ [3] اس کے ذریعے 2013 میں اپنی پہلی بنگالی مشووار رہوشو ، میں کام کیا جس کے ہدایتکار شریجیت مکھرجی تھے۔ تریدھا نے ٹیلی ویژن چینل اسٹار پلسپر مشہور اداکار ہرشاد اروڑا کے مدمقابل منی سکرین پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، یہ مشہور سیریز دہلیز جو 14 مارچ 2016 کو شروع کی گئی۔ تریدھا نے اسٹار پلس شو 'دہلیز' میں سوادھینتا  کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اس کے بعد تریدھا کو کئی تیلگو فلموں کہ آفرز آئیں ۔ وہ حال ہی میں آن لائن ویب سیریز اسپاٹ لائٹ ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں۔ جہاں انھوں نے اداکار عارف زکریا کے ساتھ کام کیا۔ [4] وکرم بھٹ کی ویب سیریز 'اسپاٹ لائٹ' میں اپنے بولڈ کردار کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ جلد ہے رنبیر کپور اور سنجے دت کی آنے والی فلم شمشیرا میں اداکارہ وانی کپور کی بہن کا کردار کرتی نظر آئی گی۔

تعلیم[ترمیم]

تریدھا چودھری 22 نومبر 1993ء کو کلکتہ، بنگال میں پیدا ہوئی۔ ایم پی بریلا فاؤنڈیشن ہائیر سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ، انھوں نے اسکاٹش چرچ کالج ، کلکتہ سے مائکرو بایولوجی میں آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ [5] [6]

فلمی کیرئیر[ترمیم]

تریدھا چودھری نے 2013 میں اپنی پہلی بنگالی فلم مشووار رہوشو سے فلموں میں کام کا آغاز کیا، جس کے ہدایتکار شریجیت مکھرجی تھے۔ 2014ء میں وہ بنگالی فلم جوڑ لو دلے نا پرانے اور کھاڈ میں بھی نظر آئیں۔ 2015ء میں تریدھا نے اداکار نکھل سدھارتھ کی فلم سوریا ورسز سوریا میں کام کیا، جو ایک جاپانی فلم کاری میک تھی۔ اس کے بعد وہ بنگالی فلم میری کرسمس اور کھوٹو میں کام کیا۔ 2016ء میں تریدھا نے ٹیلی ویژن چینل اسٹار پلس پر مشہور اداکار ہرشاد اروڑا کے مدمقابل منی سکرین پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، تریدھا نے اسٹار پلس شو 'دہلیز' میں سوادھینتا کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اس کے بعد تریدھا آن لائن ویب سیریز اسپاٹ لائٹ ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں۔ جہاں انھوں نے اداکار عارف زکریا کے ساتھ کام کیا۔ وکرم بھٹ کی ویب سیریز 'اسپاٹ لائٹ' میں اپنے بولڈ کردار اور اپنے عمر سے 25 سال بڑے اداکار عارف زکریا کے ساتھ بولڈ رومانوی مناظر فلمبند کرنے کی وجہ سے خبروں کی شہہ سرخیوں میں رہیں۔ 2018ء میں تریدھا اداکار سدیپ کشن کے ساتھ تیلگو فلم منسوکو ناچندی اور بنگالی فلم شیش تھیکے شورو میں کام کیا۔ 2019ء میں وہ تیلگو / تمل دو لسانی تھرلر فلم 7 میں نظر آئیں۔ جلد ہے رنبیر کپور اور سنجے دت کی آنے والی فلم شمشیرا میں اداکارہ وانی کپور کی بہن کا کردار کرتی نظر آئی گی۔

فلمی گرافی[ترمیم]

سال عنوان کردار زبان نوٹ
2013 میشاور راھوشیو رینی بنگالی پہلی فلم
2014 جوڑ لو دلے نا پرانے [7] اہیلی
کھاڈ میگنا
2015 سوریہ ورسز سوریا سنجانا تیلگو [8] تیلگو ڈیبیو
میری کرسمس ریا بنگالی [9] مختصر فلم
2016 کھوٹو سوہاگ
2018 منسوکو ناچندی نکیتا تیلگو [10]
2019 شیش تھیکے شورو بنگالی
2019 7 پریا تیلگو / تمل
2020 شمشیرا زیرتکمیل ہندی فلم بندی

ٹیلی ویژن[ترمیم]

سال دکھائیں کردار چینل
2016 دہلیز سوادھینتا رام کرشنن اسٹار پلس [11]
2017 اسپاٹ لائٹ ثناء سانیال وییو انڈیا
2018 شی جی ہولڈ پاکی ویدھی ہوچوئی
2018 دولہا وانٹڈ آرتی یوٹیوب

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ربط : انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی  — اخذ شدہ بتاریخ: 23 جون 2019
  2. "Tridha Profile on Filmbeat"۔ www.filmibeat.com 
  3. "Clean & Clear Calcutta Times Fresh Face's grand finale"۔ timesofindia.indiatimes.com 
  4. "Tridha bags role opposite Gurmeet Chowdhary"۔ timesofindia.indiatimes.com 
  5. "Biography"۔ 08 اگست 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2019 
  6. Crowning Glory
  7. "Tridha: "A Girl like 'Aaheli' was a character that I longed to play.""۔ tollywoodhamaka.com۔ 02 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اکتوبر 2019 
  8. "Tridha debuts in South love story"۔ timesofindia.indiatimes.com 
  9. "Merry Christmas, Short Film on Home Delivery Experience"۔ youtube.com 
  10. "Tridha debuts in South love story"۔ timesofindia.indiatimes.com 
  11. "Colosceum & Fortune join hand for Star Plus' new 10.30 pm fiction show"۔ www.indiantelevision.com 

بیرونی روابط[ترمیم]