سائشا سیگل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سایشا سیگل
سایشا سیگل شیوے فِلم کے ٹریلر کے لانچ کرنے کے دوران اِںدور میں

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1997ء (عمر 26–27 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی, مہاراشٹر, بھارت
قومیت بھارتی
شریک حیات آریا (m. 2019)
والدین سمیت سیگل
شاہین بانو
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ
دور فعالیت 2015 تا حال
ویب سائٹ
ویب سائٹ sayyeshaa.com

'سائشا سیگل (سایشا سہگل)، [1] [2] سائیںشا کے نام سے معروف ، ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو زیادہ تر تمل فلموں میں نظر آتی ہیں ، انھوں نے ہندی اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ [3] [4] تیلگو فلم ' اکھل (2015) میں کام کرنے کے بعد ، انھوں نے اجے دیوگن کی شیوائے (2016) ، [5] [6] اور تمل زبان کی فلم ونامگن (2017) سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

سائشا سیگل کا جنم 21 اگست 1997ء کو ممبئی مہاراشٹر میں ہوا، [7] سائشا اداکارہ سمیت سیگل اور شاہین بانو کی بیٹی ہیں۔ [8] وہ لیجنڈی اداکار اور کنگ آف ٹریجڈی دلیپ کمار کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو کے بھائی سلطان احمد کی نواسی ہیں۔دلیپ کماراورسائرہ بانو کی کوئی اولاد نہیں ہے اس لیے سائشا سیہگل کو ہی ان کی نواسی قرار دیا جاتا ہے۔ [1] سائشا نے ابتدائی تعلیم انگلینڈ میں گریڈ 5 تک حاصل کی جس کے بعد انھوں نے ممبئی کے ایکول مونڈئیل ورلڈ اسکول سے گریڈ 12 تک کی تعیلم مکمل کی۔ سائشا اسکول میں ہمیشہ ایک بہت ہی ذہین لڑکی رہی ہے انھوں نے اپنے تعلیمی سالوں میں 90٪ سے زیادہ نمبر حاصل کیے۔ سائشا بچپن سے موسیقی اور رقص کی طرف راغب ہوئیں۔ انھوں نے 10 سال کی عمر میں ہی لاطینی امریکی طرز کے رقص میں لندن میں رقص کی باضابطہ تربیت لی۔ تقص کی مزید تعلیم اور بھرپور تربیت حاصل کرنے کے لیے ریو ڈی جنیرو اور جنوبی افریقہ کا سفر کیا، سائیشاء نے اوڈیسی ، کتھک ، بیلی ڈانسنگ اور ہپ ہاپ بھی سیکھا ہے۔ان کا خیال ہے کہ سیکھنا کسی فرد کی زندگی کا ایک جاری عمل ہے اور کوئی یہ کبھی نہیں کہہ سکتا کہ فرد پوری طرح سے تربیت یافتہ ہے یا اس کی تکمیل ہوتی ہے۔ [9]

10 مارچ 2019 کو ، انھوں نے اپنی فلم گجنی کانت کے ساتھی اداکار جمشید سیتھیرا کتھ جنہیں تمل فلم انڈسٹری میں آریا کے نام سے جانا جاتا ہے، سے شادی کی۔ [10] [11]


کیریئر[ترمیم]

سائشا نے تیلگو فلم اکھل (2015) سے سنیما انڈسٹری میں قدم رکھا ۔ انھوں نے اپنی دوسری فلم شیوے میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کرکے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ [12] جون 2017 میں ان کی فلم وانامگن سینما گھروں کی زینت بنی، اس فلم سے انھوں نے تمل انڈسٹری مٰں قدم جمائے ۔ [13] [14] اس کے بعد وہ یکے بعد دیگرے تمل زبان کی فلموں میں آکر تمل انڈسٹری کا اہم حصہ بن گئیں۔ 2018 میں، انھوں نے اداکار کارتھی کے ساتھ تمل فلم کڈھائیکٹی سنگھم اور اداکار وجے سیتوپتی کے ساتھ جنگا اور اداکار آریاکے ساتھ گجھنی کانت اور 2019ء میں اداکار آریا اور سوریا کے ساتھ کاپپان فلم میں کام کیا ۔

ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں
سال عنوان کردار زبان نوٹ
2015 اخیل دیویا تیلگو پہلی تیلگو فلم
2016 شیوے انوشکا ہندی پہلی ہندی فلم
2017 وانامگن کاویہ تمل پہلی تمل فلم
2018 کڈیکٹیٹی سنگم کنونوکینیال عرف انیا
2018 جنگا یزینی
2018 گجنی کانت وندھانا
2019 واچ مین خود
2019 کاپپان انجلی
2019 ٹیڈی اعلان ہوگا Filming
2019 یووراتھنا اعلان ہوگا Kannada Debut Kannada film, filming[15]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Saira Banu's grand niece Sayyeshaa Saigal All Set For Telugu Debut"۔ www.news18.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 فروری 2015 
  2. "Arya to marry Sayesha Saigal in March"۔ The Week۔ اخذ شدہ بتاریخ January 31, 2019 
  3. "About Sayyeshaa"۔ www.sayyeshaa.com (بزبان انگریزی)۔ 12 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اپریل 2017 
  4. "I Didn't Get This Film For My Family Connections"۔ mumbaimirror.indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2018 
  5. "Sayyeshaa goes on learning spree with Ajay Devgn starrer Shivaay"۔ indianexpress.com۔ 30 May 2016۔ 12 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2018 
  6. "Ajay Devgn's discovery Sayyeshaa is turning heads - Times of India"۔ 27 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2016 
  7. Sayesha Saigal۔ "About Sayyeshaa"۔ Sayyeshaa۔ 12 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2015 
  8. "SHIVAAY' ACTRESS SAYYESHAA IS THE GRAND NIECE OF SAIRA BANU"۔ filmydost.in۔ 09 جولا‎ئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جولا‎ئی 2018 
  9. Sayesha Saigal۔ "About Sayyeshaa"۔ Sayyeshaa۔ 12 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2015 
  10. Arya (13 February 2019)۔ "Happy Valentines Day #Blessed @sayyeshaapic.twitter.com/WjRgOGssZr"۔ twitter.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2019 
  11. "Dilip Kumar's grandniece marries Tamil star"۔ Rediff۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2019 
  12. "Sayyeshaa to debut in Ajay Devgn's Shivay"۔ 24 October 2014۔ 19 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2015 
  13. "Vanamagan Tamil Movie, Wiki, Story, Review, Release Date, Trailers - Filmibeat"۔ FilmiBeat۔ 24 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2017 
  14. "Sayyeshaa Tamil Movie, Wiki, Story, Review, Release Date, Trailers - Celebhdwall"۔ Retrieved 2017-06-20۔ 21 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  15. "Puneeth Rajkumar has a special guest on the set of Yuvarathnaa - Times of India"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2019 

بیرونی روابط[ترمیم]