چارلس ہارڈنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
چارلس ہارڈنگ
(انگریزی میں: Charles Hardinge, 1. Baron Hardinge of Penshurst ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 20 جون 1858ء[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 اگست 1944ء (86 سال)[1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کینٹ،  مملکت متحدہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ
برطانوی ہند
متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (–12 اپریل 1927)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
گورنر جنرل ہند   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
23 نومبر 1910  – 4 اپریل 1916 
عملی زندگی
مادر علمی ٹرینٹی کالج، کیمبرج
ہیعرو اسکول  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان[4]،  سفارت کار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان برطانوی انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[5]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت فارن آفس، مملکت متحدہ[6]  ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 گرینڈ کراس آف دی لیگون آف ہانر (1921)
 رائل وکٹورین چین (1912)
 آرڈر آف گارٹر
 جی سی بی
 نائیٹ گرینڈ کراس آف دی رائل وکٹورین آرڈر
 نائیٹ گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جورج  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چارلس ہارڈنگ (انگریزی: Charles Hardinge) (پیدائش: 20 جون 1858ء - وفات: 2 اگست 1944ء) برطانوی سیاست دان، سفیر، نائب وزیر خارجہ اور 23 نومبر 1910ء سے 4 اپریل 1916ء تک ہندوستان کے وائسرائے اور گورنر جنرل کی خدمات انجام دیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

چارلس ہارڈنگ 20جون 1858ء کو لندن، انگلستان میں پیدا ہوئے۔ وہ سابق گونر جنرل ہند لارڈ ہنری ہارڈنگ کے پوتے تھے۔ 1880ء میں وہ سیاسی ملازمت میں داخل ہوئے۔ 1904ء میں روس میں سفیر مقرر ہوئے۔ 1906ء میں وزارت خارجہ میں نائب وزیر بنا دیے گئے۔ 1910ء میں بیرن کا خطاب ملا اور ہندوستان میں وائسرائے مقرر ہوئے۔ انھوں نے لارڈ کرزن کی تقسیم بنگال کی پالیسی جس کے خلاف ہندوستان بھر میں زبردست احتجاجی تحریکیں چل رہی تھیں، رد کر دی۔ ان ہی کے زمانے میں 1911ء میں شہنشاہ جارج پنجم اور ان کی ملکہ ہندوستان آئیں۔ دہلی کا مشہور دربار منعقد ہوا اور انھوں نے اعلان کیا کہ ہندوستان کا پایہ تخت کلکتہ سے دہلی منتقل کر دیا جائے گا۔ چارلس ہارڈنگ کے دور میں سارے ہندوستان میں سخت سیاسی ہلچل رہی اور انقلابی تحریکیں اپنے عروج پر تھی۔ خود ان پر 1912ء میں اس وقت بم پھینکا گیا جب وہ رسمی طور پر جلوس کے ساتھ دہلی میں داخل ہو رہا تھا۔ انھیں کے دور میں 1909ء کے آئین کو نافذ کیا گیا اور اس کی مدد سے انھوں نے قومی لیڈروں کے س اتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی۔ انھوں نے جنوبی افریقہ کی نسلی پالیسیوں اور ہندوستان کے ساتھ نسلی تفریق کی مخالفت کی تھی۔ 1914ء میں جب پہلی جنگ عظیم چھڑی تو انھوں نے تمام سفید فام فوجیوں اور ہندوستانی فوجیوں کی کافی بڑی تعداد میدانِ جنگ بھیج دی اور آل انڈیا کانگریس اور آل انڈیا مسلم لیگ دونوں جماعتوں سے ا س جنگ کی حمایت حاصل کی۔ 1916ء میں وہ انگلستان واپس چلے گئے اور نائب وزیر خارجہ بنا دیے گئے۔ عراق میں برطانوی پالیسی پر ان کی جب سخت تنقید ہوئی تو انھوں نے استعفا دے دیا لیکن یہ قبول نہیں ہوا اور 1920ء میں سفیر بنا کر انھیں پیرس بھیج دیا گیا۔ 1922ء میں وہ وظیفہ پر علاحدہ ہو گئے۔ چارلس ہارڈنگ کی 2 اگست 1944ء کو جنوب مشرقی انگلستان کے علاقے کینٹ وفات ہو ئی۔[7] [8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb106027687 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  2. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6c86tc4 — بنام: Charles Hardinge, 1st Baron Hardinge of Penshurst — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. ^ ا ب پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p5266.htm#i52659 — بنام: Charles Hardinge, 1st Baron Hardinge of Penhurst — مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  4. Hansard (1803–2005) ID: https://api.parliament.uk/historic-hansard/people/mr-charles-hardinge-1 — اخذ شدہ بتاریخ: 22 اپریل 2022
  5. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb106027687 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  6. ناشر: محکمہ خارجہ ودولت مشترکہ برطانیہ
  7. جامع اردو انسائکلوپیڈیا (جلد 2، تاریخ)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی، 2000ء، ص 430
  8. چارلس ہارڈنگ، دائرۃالمعارف برطانیکا آن لائن