وی وی ایس لکشمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وی وی ایس لکشمن
ذاتی معلومات
مکمل نامونگی پاورپو وینکٹ سائی لکشمن
پیدائش (1974-11-01) 1 نومبر 1974 (age 49)
حیدرآباد، دکن، تلنگانہ، بھارت
عرفوی وی ایس, ویری ویری اسپیشل
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف اسپن گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 209)20 نومبر 1996  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
آخری ٹیسٹ24 جنوری 2012  بمقابلہ  آسٹریلیا
پہلا ایک روزہ (کیپ 112)9 اپریل 1998  بمقابلہ  زمبابوے
آخری ایک روزہ3 دسمبر 2006  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1992–2012حیدرآباد
2007–2009لنکا شائر
2008–2010دکن چارجرز
2011کوچی ٹسکرز کیرالہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 134 86 267 173
رنز بنائے 8,781 2,338 19,730 5,078
بیٹنگ اوسط 45.5 30.76 51.64 34.54
100s/50s 17/56 6/10 55/98 9/28
ٹاپ اسکور 281 131 353 153
گیندیں کرائیں 324 42 1,835 698
وکٹ 2 0 22 8
بالنگ اوسط 63.00 34.27 68.50
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 1/2 3/11 2/42
کیچ/سٹمپ 135/– 39/– 277/1 74/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 30 جنوری 2012

ونگی پاورپو وینکٹ سائی لکشمن (پیدائش: 1 نومبر 1974ء) بھارت کے سابق کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ انھیں وی وی ایس لکشمن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ فی الحال وہ تبصرہ نگار (کمنٹیٹر) ہیں۔[1] وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے اور انھیں ایک خاص انداز کے شاٹ کھیلنے کے لیے جانا جاتا تھا۔ وہ مڈل آرڈو میں کھیلتے تھے۔ انھیں کچھ یادگار میچ بچاو اور میچ جتاو بلے بازیوں کے لیے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ وہ پچھلے بلے بازوں کو خوب مدد کرتے تھے اور ان کے ساتھ مل کر پاری سنبھال لیتے تھے۔ یہ ان کی ایک الگ خاصیت تھی جو انھیں بقیہ تمام کرکٹروں میں ممتاز کرتی ہے۔ 2001ء میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف ایڈن گارڈنز میں ان کی 281 رنوں کی پاری بھارتی کرکٹ کی ایک یادگار پاری ہے بلکہ اسے ٹیسٹ کی سب سے بہترین پاری کہا جاتا ہے۔[2] 2011ء میں حکومت ہند نے انھیں بھارت کا چوتھا بڑا شہری اعزاز پدم شری اعزاز سے نوازا۔[3] انھوں نے اپنے کرکٹ کیرئر میں 100 ٹیسٹ مقابلے کھیلے لیکن انھیں کبھی کرکٹ عالمی کپ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ گھریلو کرکٹ میں انھوں نے حیدرآباد کی نمائندگی کی۔ وہ انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کے لیے بھی کھیلے۔ انھوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی سیزن میں دکن چارجرز کی کپتانی کی۔[4][5][6][7] 2002ء میں انھیں کرکٹ کھلاڑی آف دی ایئر کا خطاب ملا۔ 2012ء میں انھوں نے کرکٹ کی دنیا کو الوداع کہ دیا۔[8]

ذاتی زندگی[ترمیم]

ان کی ولادت حیدرآباد، دکن، آندھرا پردیش میں ہوئی۔[9][10] لکشمن کے والدین وجئے واڑہ کے معروف ڈاکٹر ہیں۔ والد ڈاکٹر شانتارام اور والدہ ڈکٹر ستیہ بھام ہیں۔[11] وہ دوسرے صدر بھارت سروپلی رادھا کرشنن کے تیسری پشت کے بھتیجے بھی ہیں۔[10] ان کی تعلیم حیدرآباد کے لٹل فلاور ہائی اسکول میں ہوئی۔ انھوں نے طب میں تعلیم حاصل کی مگر کرکٹ میں اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ ان کی شادی 16 اکتوبر 2004ء کو جی آر شیلجا سے ہوئی۔ وہ گنٹور کی رہنے والی ہیں۔ ان کی دو اولادیں ہیں- بیٹا سروجیت اور بیٹی اچنتیہ۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "VVS Laxman"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2019 
  2. "Laxman's Kolkata epic voted best Test performance"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2019 
  3. "VVS Laxman conferred with Padma Shri"۔ Zee News۔ 25 جنوری 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2019 
  4. "Deccan Chargers Squad"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2019 
  5. "imd1 on-boards VVS Laxman as a Legend for cricket coaching offerings; joins hands with photography training community DCP Expeditions" 
  6. "imd1 on-boards VVS Laxman as a Legend for cricket coaching offerings"۔ 06 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اکتوبر 2019 
  7. "imd1 (I Am The 1)، on-boards VVS Laxman as a Legend for cricket coaching offerings; also joins hands with India's biggest photography training community DCP Expeditions" [مردہ ربط]
  8. "Laxman retires from international cricket"۔ ESPNCricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2012 
  9. "'Blessed to be born in Hyderabad, city modern, values intact'" 
  10. ^ ا ب "Who is VVS Laxman?"۔ NDTV.com۔ 2012-08-20۔ 27 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2013 
  11. "Cricket"۔ دی ٹائمز آف انڈیا 

بیرونی روابط[ترمیم]