لکا چھپی (فلم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لکا چھپی

لکا چھپی (انگریزی: Luka Chuppi) 2019ء میں ایک بھارتی ہندی فلم ہے جس کی ہدایت لکشمن اوٹیکر نے دی ہے۔[1] اس کے فلم ساز دینیش ویجن تھے۔ یہ میڈ ڈاک فلمز کے بیانر تلے تیار کی گئی ہے۔ اس کے ستاروں میں کارتیک آرین اور کریتی سینون ہیں۔ یہ فلم ایک ٹیلی ویژن کے رپورٹر کے بارے میں ہے۔ اس رپورٹر کی ایک انتہائی خر دماغ عورت کے ساتھ ہم باشی تھی۔ فلم میں اس وقت کافی تذبذب کی کیفیت کو دکھایا گیا ہے جب ان دو فن کاروں پردۂ سسیمیں پر دکھائے گئے روایات پر مبنی خاندان ان دونوں کو شادی شدہ سمجھ بیٹھتے ہیں، جو وہ فی الواقع نہیں تھے۔[2]

فلم کے پہلوؤں پر اداکاروں کی رائے اور ان کی زندگی پر اثر[ترمیم]

اس فلم کی ہیروئن کریتی سینون نے واضح کیا کہ لیو ان ریلیشن شپ کی افادیت، موزونیت یا اس کی ذاتی طور پر قبولیت بالکلیہ افراد اور متعلقین کا معاملہ ہے اور اس پر کوئی قاعدۂ کلیہ تجویز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق :

آپ کی زندگی کی گارنٹی کوئی پڑوسی یا رشتہ دار تو نہیں لے سکتا۔ ان معاملات میں آپ کو اپنے دل کی آواز ہی سننی چاہئے۔ ہاں ہم لوگ کبھی کبھی پیار میں بھول جاتے ہیں کہ ہم صحیح فیصلہ کرپارہے ہیں یا نہیں۔ْ کیونکہ شادی جیسا فیصلہ آپ کی پوری زندگی کے لئے ہے تو یہ سوچ سمجھ کر اور پوری تحقیقات کے بعد ہی ہونا چاہئےلیکن پیار میں ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔ سب سے پہلے تو اپنی فیملی کو یہ سمجھانے کی کوشش کرنی چاہئے کہ اگر آگے آپ کی لائف خراب ہوتی ہے تو آپ انہیں قصوروار نہیں ٹھہرائیں گے۔ آپ کے والدین بھی اس چیز کی ضمانت نہیں لے سکتے کہ طے شدہ شادی ہوگی، تو اس میں آپ خوش ہی رہو گے۔ اس میں بھی بہت سے طلاق ہوتے ہیں اور کئی بار لڑکے درست نہیں نکلتے۔ یہ زندگی کا سب سے اہم فیصلہ ہے، اس میں ایسا کوئی رول-ریگولیشن نہیں ہونا چاہئے۔ لیکن ہاں آپ کی خوشی سب سے زیادہ ضروری ہے اور اس کو ترجیح پر رکھنا ضروری ہے۔[3]

اس فلم کے مرد ادا کار کاریتک آرین شائقین میں کافی مقبول ہو گئے۔ فلم کے بعد بے شمار رشتے داری کے مطالبوں کے ساتھ ساتھ اجنبی لڑکے کا فون آرین کی ماں کو آیا جس نے اپنی بہن کے لیے اس کے رشتے کو مانگا۔ جب ماں نے اسے بتایا کہ کارتیک ابھی شادی نہیں کرنا چاہتا ہے تو لڑکے نے کہا کہ چارسال بھی ہو تو چلے گا آپ ابھی سے بُکنگ کر لو۔‘کارتیک آریان کے مداحوں کی طویل فہرست میں ایک نام بالی ووڈ کی خوب صورت اداکارہ ’سارہ علی خان‘ کا بھی شامل ہے۔ انھوں نے کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ کارتیک آریان کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر جانے کی خواہش مند ہیں۔سارہ علی خان کے اس انکشاف کے بعد سے دونوں اداکار ایک دوسرے کے کافی قریب ہو گئے ہیں اور اب تو نہ صرف وہ ڈیٹنگ کرتے نظر آ رہے ہیں بلکہ ان لوگوں کی ایک ’کینڈل لائٹ ڈنر‘ کی تصویر بھی وائرل ہوئی تھی جس سے صاف واضح ہورہا تھا کہ دونوں کی کافی گہری دوستی ہو گئی ہے۔[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "'Sonu Ke Titu Ki Sweety' actor Kartik Aaryan to romance Kriti Sanon in 'Luka Chuppi'"۔ DNA India۔ 3 جولائی 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2019 
  2. Roshmila Bhattacharya (2 جولائی 2018)۔ "Kriti Sanon, Kartik Aaryan in a romcom based in Mathura"۔ Mumbai Mirror۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2019 
  3. "لیو ان ریلیشن شپ پر بولیں کیرتی سینن، کہا- نہیں کرنا چاہیے جج کیرتی سینن اور کارتک آرین کی فلم لکا چھپی' حال ہی میں جلوہ گر ہوئی ہے اور یہ فلم لیو ان ریلیشن شپ اور خاندانی تعلقات پر مبنی ہے"۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019 
  4. "فلم "لکا چھپی" کے بعد بالی ووڈ ادکار کارتک آریان کی شہرت میں اضافہ"۔ 10 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2019