قفل اور چابی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک تاریخی دروازے کا قفل اور اس کی چاپی

قفل (انگریزی: Lock) ایک مشینی یا برقی طور چلنے والا آلہ ہے جو کسی ظاہری پُرزوں سے چلتا ہے (جیسا کہ چابی، چابی کارڈ (کی کارڈانگلیوں کے نشانات، ریڈیو فریکوئینسی آئیڈینٹی فیکیشن/ آر ایف آئی ڈی کارڈ، حفاظتی ٹوکن/ سیکیوریٹی ٹوکن، سکہ (کوئن) وغیرہ)۔ اس کے لیے کئی بار خفیہ معلومات فراہم کرنے کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے (جیسے کہ ایک نمبر یا حروف تہجی کا مجموعہ یا پاس ورڈ) یا کن ہی دو کا مل کر استعمال ہوتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ قفل صرف ایک جانب سے ہی کھلے جیسے کہ دروازے کی زنجیر۔ کسی غیر قانونی یا بغیر اجازت کام میں رکاوٹ یا مزاحمت پیدا کرنے کا کام کرتا ہے۔

ے

چابی (انگریزی: Key) ایک آلہ ہے جس سے ایک قفل کو کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔ روایتی طور پر ایک چابی دھات کا چھوٹا سا پرزہ ہوتا ہے۔ اس کے دو ممکنہ حصے عام مشاہدے میں آئے ہیں: ایک گرفت کا حصہ ہے جہاں انگلیاں کام کرتی ہیں۔ ایک داندانوں کا حسہ جہاں دو قفل کے منہ یا اس کے سوراخ میں ڈال کر اسے گھما کر قفل کو کھولا اور بند کیا جاتا ہے۔

جدید قفل کی قسمیں[ترمیم]

جدید ٹیکلنالوجی کی وجہ سے قفل اپنی ظاہری ہیئت سے ہٹ کر بھی بن رہے ہیں۔ مثلًا ہوٹل کے کمرے۔ کئی جدید ہوٹلوں کے لیے قفل کی جگہ پر ڈیجیٹل قفل ہوتے ہیں، جو یا تو کسی کی کارڈ کی مدد سے چلتے ہیں یا پھر انھیں کسی پاسپورڈ کی مدد سے چلایا جاتا ہے۔ کچھ جگہوں پر انگلیوں کے نشانات کی اہمیت بھی دیکھی گئی۔ ان ہی کی مدد سے کوئی گھر یا دفتر کو کھولنے کی سہولت ہوتی ہے۔ اس کے بغیر کچھ بھی کھولنا ممکن نہیں۔

کمپیوٹر اور موبائل فون کی قفل بندی[ترمیم]

کمپیوٹر اور موبائل فون کے لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ انھیں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی رسائی سے بچایا جا سکے۔ اس لیے جب ان کا فعال استعمال نہیں ہوتا ہے، تو ان پر ایک علامتی قفل یا لاک پڑ جاتا ہے۔ یہ قفل کسی پاس ورڈ، پِن (نمبروں کا مجموعہ)، پیٹرن (نکتوں کو جوڑ ڈیزائن بنانا)، مالک کے چہرے یا کسی انگلی کے نشان سے کھولا جا سکتا ہے۔

بدقسمتی سے, موبائل فونز کو رازداری اور سیکیورٹی کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا تھا۔ نہ صرف وہ اپنے مواصلات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں, وہ آپ کو نئی قسم کی نگرانی کے خطرات سے بھی دوچار کرتے ہیں — خاص طور پر مقام سے باخبر رہنا۔ زیادہ تر موبائل فون صارف کو ایک ذاتی ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کے مقابلے بہت کم کنٹرول دیتے ہیں؛اس کی عمل کاری کا نظام بدلنا مشکل ہوتا ہے ، مالویئر حملے کی تحقیقات کرنا بہت مشکل ہے، نامناسب بنڈل کیا گیا سافٹ ویئر ہٹانا یا تبدیل کرنا مشکل ہے اور موبائل آپریٹر کی طرح کے فریقین کو آلہ کی نگرانی کرنے سے روکنا مشکل ہے۔ موبائل کمپنیاں ان مسائل پر مزید کام کر رہی ہیں۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]