دریائے تریشولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دریائے تریشولی (نیپالی زبان:त्रिशूली नदी) وسطی نیپال میں دریائے گالی گنگا کی بڑی ذیلی ندی ہے۔ یہ تبت سے نکلتی ہے اور گئیرونگ قصبہ سے نیپال میں داخل ہوتی ہے۔

نام[ترمیم]

ندی کا نام تریشولی ترشول کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ترشول ہندو کے سب سے طاقتور بھگوان شیو کا ہتھیار یا نشان ہے۔[1] ایسا مانا جاتا ہے کہ شیو نے ہمالیہ کی اونچائی سے اپنے ترشول کو زمین پر کھینچا جس سے ندی پھوٹ پڑی اور اسی وجہ سے ندی کا نام دریائے تریشولی پڑ گیا۔[2]

راستہ[ترمیم]

دریائے تریشولی تبت میں شروع ہوتا ہے اور گئیرونگ قصبہ کے راستہ نیپال سرحد میں داخل ہوتا ہے۔ نیپال میں داخل ہونے کے بعد یہ نیپال بھر میں بہتی ہوئی دریائے کالی گنگا میں مل کاتی ہے۔ دریائے کالی گنگا نچلے علاقہ سے بہتے ہوئے بھارت میں داخل ہوتی ہے اور دریائے گنگا میں ملتی ہے۔

بیسن[ترمیم]

دریائے تریشولی کا 60 سے زیادہ بیسن تبت میں ہے جس کا تقریباً 9 فیصد حصہ برف کے گلیشئر سے ڈھکا ہوا ہے۔[3]

پانی کے کھیل اور سیاحت[ترمیم]

دریائے تریشولی میں رافٹنگ بہت مشہور ہے۔ کاٹھمنڈو اور پوکھرا سے یہاں آنا بہت آسان ہے۔ دریائے تریشولی میں رافٹنگ کرنا نیپال کے اہم بیرونی کھیلوں میں سے ایک ہے۔ تریشولی ندی پانی ماونٹ گنیش اور لانتانگ ہمال کی برف پگھلنے سے بنتی ہے۔[4][5] پرتھوی شاہراہ سے دریائے تریشولی تک ریاسئی آسان ہونے کی وجہ درمیان میں سفر آرام کرنے والوں کے لیے ایک اہم مقام ہے۔ یہاں سے چتون نیشل پارک بھی بہت نزدیک ہے۔[6]۔

نکاسی[ترمیم]

تریشولی ندی نیپال کی سب سے خطرناک ندیوں میں سے ایک ہے۔ خم دار پرتھوی شاہراہ دار الحکومت کاٹھمنڈو آنے جانے والوں کے لیے ہمیشہ خطرہ کی دعوت دیتا رہتا ہے۔ [7] ہر سال کئی بس اور ترک اسی ہا ہنجار ندی میں ڈوب کر غائب ہو جاتے ہیں اسی وجہ سے یہ خطرناک راستوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Rafting"۔ Tiger Mountain۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2010 
  2. "Budget treks and expeditions"۔ 08 جولا‎ئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2010 
  3. K.P. Sharma۔ "Snow and Glacier Hydrology" (PDF)۔ Role of Meltwater in Major River Systems of Nepal۔ KathmanduSymposium,Novemberl992۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2010 
  4. "Trishuli River Rafting Itinerary"۔ Adventure Bound۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2016 
  5. "Nepal River rafting"۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2010 
  6. "Trishuli river Rafting"۔ Real Adventures۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2010 
  7. "UPDATE: Trishuli bus accident death toll rises to eight"۔ The Himalayan Times (بزبان انگریزی)۔ 2019-05-19۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2019