جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jamia Haqania Zahir ul Uloom Regd Attock Cantt

مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم ضلع اٹک میں 1986ء سے قائم اہل سنت و جماعت کی قدیم معروف علمی و روحانی درسگاہ ہے جس کے بانی و پرنسپل استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی اور ناظم اعلیٰ انجینئر مفتی محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ ہیں ۔[1] [2][3][4] یہ ادارہ پاکستان میں مدارس کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ "تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان" سے الحاق شدہ اور علمی حلقوں میں منفرد مقام رکھتا ہے۔

اس ادارے میں تعلیمی سرگرمیاں اگرچہ 1986ء سے شروع تھیں مگر 19مارچ 1999ء بمطابق30ذی القعدہ 1419ھ بروز جمعۃ المبارک ابوطیب رفاقت علی حقانی کی زیرنگرانی جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ کا باضابطہ سنگ بنیاد علامہ پیر مجتبی الحق ؒ دریا شریف جبکہ مرکزی جامع مسجد کی ازسرنو تعمیر کا سنگ بنیاد پیر عبد الظاہر رضوی بادشاہ آستانہ عالیہ بام خیل شریف نے رکھا،[5]

2001ء میں جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم میں شعبہ کتب (درس نظامی)، تجوید و قرأت کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد صادق ؒ تھے۔آج جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ ایک عظیم درس گاہ بن چکاہے جہاں طلبہ و طالبات کے لیے سات تدریسی شعبہ جات سرگرم عمل ہیں،[6]

  • شعبہ ناظرہ صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان اعوان حقانی کی زیر نگرانی کام کر رہا ہے،
  • شعبہ تحفیظ القرآن قاری محمد یاسر اعوان اور قاری محمد داؤد رضوی کے ذمہ ہے ،
  • شعبہ تجوید و قرأت میں انجینئر قاری محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ[4] کے زیرنگرانی درس و تدریس جاری ہے،
  • شعبہ کتب(درس نظامی)شیخ الادب صاحبزادہ عبدالظاہررضوی بادشاہ کی سرپرستی میں اس شعبے کی تدریس کے فرائض استاذالعلماء ابوطیب رفاقت علی حقانی سر انجام دیتے ہیں، ان کے ساتھ صاحبزادہ انجینئر مفتی محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ(فاضل علوم اسلامیہ وعربیہ ) ، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی دیگر اساتذہ ان کی معاونت کرتے ہیں ۔
  • شعبہ آن لائن نظام تعلیم، اس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر قاری الحافظ محمد رمضان اعوان ہیں، اس شعبہ کے تحت دور دراز کے علاقوں کے لوگ اور بیرون ممالک میں مقیم ناظرہ قرآن، حفظ قرآن، تجوید و قرات،درس نظامی و دیگر شعبہ جات میں آن لائن تعلیم حاصل کرتے ہیں
  • شعبہ تربیت و ادب قاضی اعجاز احمد چشتی گولڑوی کے سپرد ہے،
  • شعبہ خواتین اس کی نگرانی مسز حقانی کرتی ہیں جہاں طالبات ناظرہ قرآن، تجوید و قرات اور درس نظامی کی تعلیم اپنے مقررہ وقت میں حاصل کرنے آتی ہیں.
  • ان کے علاوہ شعبہ تصنیف و تالیف، تحریر و تحقیق،فنی تعلیم، کمپیوٹر کی تعلیم ،عصری تعلیم ، دارالافتاء اور لائبریری کی سہولت بھی جامعہ میں موجود ہے۔

اب تک سینکڑوں طلبہ اس ادارے سے اکتساب فیض کرنے کے بعد نہ صرف پاکستان کے کونے کونے میں بلکہ بیرون ملک بھی اشاعت دین مصطفٰی ﷺمیں مصروف عمل ہیں۔

جامعہ ھذا کے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات باقاعدہ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان بورڈ کے تحت امتحانات میں شریک یوتے ہیں جن کی اسناد گورنمنٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن HECسے بطور مساوی تعلیم منظور شدہ ہوتی ہیں۔

جامعہ میں ہفتہ وار، ماہانہ، سالانہ بنیادوں پر گیارہویں شریف، جلسہ دستار فضیلت و دستار بندی، مقابلہ حسن قرأت و نعت خوانی، فکر حسین کانفرنس، میلاد مصطفٰی کانفرنس ،عرس غوث الاعظم دستگیر، صدیق اکبر کانفرنس، معراج مصطفٰی کانفرنس، شب برأت و شب بیداری،جشن نزول قرآن ، مولائے کائنات کانفرنس، ایام حضرات فاروق اعظم و عثمان غنی، یوم دفاع پاکستان ، ختم نبوت سیمینار،حلقہء ذکر جمعرات شریف، بزرگان دین کے ایام کے حوالے سے تقریبات اوراجتماعات منعقد ہوتے ہیں۔[7] [8]

استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی نے 2012ء میں جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم کے نیو کیمپس کے لیے اعوان آباد اٹک کینٹ میں پلاٹ خرید کر بنام محسن کائنات سرکار ابدقرار حضرت محمد مصطفٰی ﷺ وقف کر دیا جس پر آج مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ موجود ہے اور جہاں سے خواجہ صوفی محمد نقیب اللہ شاہؒ ،امام شاہ احمدنورانی ؒ ، سائیں بابا فیض اللہ سرکارؒ ، پیر دھنکہ سرکارؒ ، پیر نصیرالدین گیلانیؒ ، خواجہ پیر حافظ عبد الحق مدظلہ العالی دریا شریف، ڈاکٹر محمد صادق اعوانؒ کے زیر سایہ آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ سے فیضان تقسیم کیا جارہا ہے ، مرکز اہلسنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ کی ذیلی شاخوں جامعہ حقانیہ مہرالعلوم اٹک ، جامعہ حقانیہ اسرارالعلوم چھپر شریف، مدرسہ غوثیہ رضویہ فیض القرآن بولیانوال، مدرسہ غوثیہ نیوجسیاں ، مدرسہ غوثیہ پنڈی گھیب سمیت درجنوں مدارس و جامعات میں ادارے کے پرنسپل علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی کی زیر نگرانی درس و تدریس جاری ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. پیغام مصطفےٰﷺ،ص:15
  2. اٹک کے اہل قلم،ص:55
  3. "Muhammad Tayyab Miladi, Son Of Allama Rafaqat Haqqani, Became A Gold Medalist - News Desk"۔ 1 مارچ، 2022 
  4. ^ ا ب "علامہ رفاقت حقانی کے صاحبزادے محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ بن گئے | ڈاکٹر شجاع اختر اعوان"۔ 1 مارچ، 2022 
  5. جامعہ ظاہرالعلوم،ص:2
  6. "اٹک، جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم میں 40روزہ فہم دین کورس کے اسباق کا افتتاح"۔ UrduPoint 
  7. جامعہ ظاہرالعلوم،ص:25
  8. "آرکائیو کاپی"۔ 19 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2019