اشتہاری مہم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اشتہاری مہم (انگریزی: Advertising campaign) سے مراد اشتہاری پیاموں کے وہ سلسلے جو کسی ایک مخصوص سوچ پر مرجوز ہیں اور جو یکجا بازار کاری مواصلات کا حصہ بنتے ہیں۔ یکجا بازار کاری مواصلات ایک پلیٹ فارم ہے جہاں ہر ایک گروہ کے لوگ اپنے خیالات، سوچ فکر اور تصورات کو ایک وسیع تر ذرائع ابلاغ کی بنیاد تک پہنچا سکتے ہیں۔ اشتہاری مہمات مختلف النوع ذرائع ابلاغ کے چینلوں کا ایک مخصوص وقت میں استعمال کرتی ہیں اور اس سے مخصوص نشان زدہ حاضرین تک پہنچتی ہیں۔

بھارت میں اشتہاری مہمیں[ترمیم]

دنیا کے کئی ملکوں کی طرح بھارت میں کثرت سے اشتہاری مہمات منظر عام آتی رہی ہیں۔ ان مصنوعات میں ایک مقبول نام پیپسی ہے۔ کرکٹ کے ایک عالمی کپ کے دوران سرکاری اسپانسر کوکا کولا تھا، تاہم اس موقع پر پیپسی نے ایک اشتہاری مہم یہ نعرے پر چلائی کہ Nothing official about it یعنی اس میں کوئی سرکاری پہلو نہیں ہے بلکہ یہ عوام کا مشروب ہے۔ اسی مشروب نے ایک اور مہم چلائی جس کا نام ینگستان تھا۔ گویا یہ نوجوانوں کا مشروب ہے۔ یہ اشتہاری مہم بھی کافی مقبول رہی۔ ایک اور موقع پر اس نے پیپسی ٹی وی کے عنوان سے مہم چلائی اور تجسس بٹورا۔ بعد میں یہ واضح کیا کہ یہ کوئی نئے چنینل کا آغاز نہیں بلکہ اس سے مراد دہرا لطف ہے جو ٹی وی دیکھتے ہوئے پیپسی دیکھنے سے حاصل ہوتا ہے۔ [1]

جولائی 2019ء میں میں اشتہاری مہم اور ادارے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر روپا اینڈ کمپنی نے تاریخ سازی کی اور یہ یقینی بنایا کہ دنیا کی اعظم ترین پہاڑی ایوریسٹ پر اس کا پرچم لہرایا گیا۔ اس کا اشتہاری مہم میں بھی تذکرہ کیا گیا۔ یہ کار نامہ سر ایڈمنڈ ہیلاری کی صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر ہوا جو ایوریسٹ پر چڑھائی کرنے والے دنیا کے پہلے دو آدمیوں میں سے ایک تھے۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]