دبا

متناسقات: 25°37′N 56°16′E / 25.617°N 56.267°E / 25.617; 56.267
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دبا

دبا (انگریزی: Dibba) (عربی زبان: دِبَّا‎) خلیج عمان میں جزیرہ نما عرب کے مشرقی خطہ میں ایک ساحلی علاقہ ہے۔[1][2] اسے 3 سیاسی خطوں میں منقسم کیا گیا ہے؛

1- دبا الفجیرہ، اس پر امیر فجیرہ، متحدہ عرب امارات کی حکومت ہے۔

2- دبا الحصن، اس پر امیر شارجہ، متحدہ عرب امارات کی حکومت ہے۔

دبا البیعہ، اس پر محافظہ مسندم، سلطنت عمان کی حکومت ہے۔

تاریخ[ترمیم]

شمالی امارات کا مشرقی ساحل زمانہ قدیم سے ہی سمندری تجارت اور آبادکاری کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔ یہاں دوسری ملینیم ق م اور پہلی ملینیم ق م کے شروع کے دور کے باقیات گنبدوں اور زمینی تہ خانوں سے ملے ہیں جو سرسری طور پر علاقہ کی تجارتی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔ یہ علامات شیمال کے علاوہ ابرق اور رومی اللہ میں بھی ملے ہیں اور ان علاقوں کی قدیم رنگینی اور آبادی کی نشان دہی کرتے ہیں۔ اسلام کی آمد کے بعد اس خطہ میں دبا سب سے زیادہ مشہور ہوا۔ ساسانی سلطنت کے دور میں عمان ان کا ایک نائب ہوا تھا جن کی دبا پر حکومت تھی۔ اس زمانہ میں دبا میں ایک بہت اہم بازار لگتا تھا۔ کسی زمانہ میں دبا اومان کا پایہ تخت بھی رہا ہے۔ عمان کا الجولاندا خاندان دبا پر جزیہ لگاتا تھا اور الجولاندا خاندان رستاق، عمان میں مقیم فارسی فوجی جنرل مرزبان کے ما تحت تھا۔[3] ابن حبیب کے مطابق سندھ، ہندوستان، چین اور مشرق و مغرب کے تاجر یہیں آیا کرتے تھے۔

جنگ دبا[ترمیم]

جنگ دبا 632ء تا 634ء فتنہ ارتداد کی جنگوں کے دوران میں دبا کے میدانی علاقہ میں لڑی گئی تھی جس میں تقریباً 1000 لوگ قتل ہوئے۔ دبا کا علاقہ موجودہ متحدہ عرب امارات میں واقع ہے۔ جنگ کے مقتولین کی قبروں کے باقیات اب بھی موجود ہیں۔

خلافت عباسیہ کے زمانہ میں المعتضد باللہ (870ء-892ء) کے عراق اور سرزمین بحرین کے گورنر محمد بن نور نے عمان پر حملہ کیا اور دبا کے مقام پر دوسری بڑی جنگ لڑی گئی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Fidelity Lancaster، William Lancaster (2011)۔ Honour is in Contentment: Life Before Oil in Ras Al-Khaimah (UAE) and Some Neighbouring Regions۔ برلن، نیو یارک شہر: Walter de Gruyter۔ صفحہ: 45–553۔ ISBN 3-11-022339-2 
  2. ^ ا ب Michael Quentin Morton (15 اپریل 2016)۔ Keepers of the Golden Shore: A History of the United Arab Emirates (1st ایڈیشن)۔ London: Reaktion Books۔ ISBN 978-1-78023-580-6۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 نومبر 2016 
  3. Ibrahim Abed، Peter Hellyer (2001)۔ The United Arab Emirates, A New Perspective۔ London: Trident Press Ltd.۔ صفحہ: 60–86۔ ISBN 978-1-900724-47-0 

25°37′N 56°16′E / 25.617°N 56.267°E / 25.617; 56.267