جسمانی تندرستی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ریاستہائے متحدہ امریکا کی تحریہ سے تعلق رکھنے والی جہازی خواتین اپنے سماج میں جسمانی تندرستی کا پیام عام کر رہی ہیں۔

جسمانی تندرستی (انگریزی: Physical fitness) صحت اور خوش حالی کی ایک ایسی کیفیت ہے جس میں بطور خاص کھیل میں میدان میں کوئی شخص انہتائی پھرتیلے پن اور سرعت سے کام کر سکتا ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ جسمانی تندرستی پر توجہ دینے والے لوگ کھیل، اپنے پیشوں اور روز مرہ کی زندگی میں کافی پھرتیلے، لچک دار اور سرعت سے انجام دینا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے تغذیہ [1] اور معتدل سے لے کر شدید جسمانی ورزش [2] اور درکار آرام پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔[3]

جسمانی تندرستی اور وزش کی افادیت[ترمیم]

1913ء میں آسٹریلیا کے لڑکیوں کے نیلسن کالج میں لڑکیاں جسمانی ورزش پر توجہ دیتی ہوئی دکھائی پڑ رہی ہیں۔ اس سے یہ صاف لگتا ہے خواتین کی صحت اور جسمانی تندرستی کے بارے میں جدید دور سے نہیں بلکہ پچھلی صدی میں بھی کافی توجہ دی جاتی رہی ہے۔

یونیورسٹی آف ایگزیٹر میں سپورٹ اور ورزش کی ایسوسی ایٹ لیکچرر ڈاکٹر نادینی سیمی کے مطابق ہمیں اپنی ذات کے بارے میں آگاہی پیدا کر کے ذہن کو بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ان کے مطابق آپ ایسا سوچ سکتے ہیں کہ یہ خود کو پریشان کرنے سے روکنے کے لیے ہے لیکن یہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔[4] اپنی ذات کے بارے میں آگاہی ایک ایسی صلاحیت ہے جس کی مدد سے مختلف مزاج، احساسات کے بارے میں سمجھا جا سکتا ہے اور یہ صلاحیت ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’اپنے احساسات، اسباب اور برتاؤ کو زیادہ گہرائی میں سمجھ لیتے ہیں تو آپ ہوش و حواس میں اپنے لیے بہتر فیصلے کر سکتے ہیں۔‘’مثال کے طور پر ورزش کے لیے کیا چیز آپ کو قائل کرتی ہے؟ کب آپ بہت زیادہ اور کب بہت کم، آپ ورزش کرنا چاہتے ہیں اور کیوں[5]؟‘

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. MS Tremblay، RC Colley، TJ Saunders، GN Healy، N Owen (December 2010)۔ "Physiological and health implications of a sedentary lifestyle"۔ Applied Physiology, Nutrition, and Metabolism۔ 35 (6): 725–40۔ PMID 21164543۔ doi:10.1139/H10-079 
  2. GC de Groot، L Fagerström (June 2011)۔ "Older adults' motivating factors and barriers to exercise to prevent falls"۔ Scandinavian Journal of Occupational Therapy۔ 18 (2): 153–60۔ PMID 20545467۔ doi:10.3109/11038128.2010.487113 
  3. R Malina (2010)۔ Physical activity and health of youth۔ Constanta: Ovidius University Annals, Series Physical Education and Sport/Science, Movement and Health 
  4. "The Health And Fitness Statistics Nobody Wants To Talk About"۔ TotalShape۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جون 2020 
  5. صحت بہتر بنانے کے چند آسان طریقے