حمد بن عبد اللہ الشرقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حمد بن عبد اللہ الشرقی
شیخ
Ruler of Fujairah
Saif bin Hamad Al Sharqi
خاندانAl Sharqi

حمد بن عبد اللہ الشرقی ریاستہائے ساحل متصالح کی ایک حکومت فجیرہ کا پہلا حاکم تھا۔ موجودہ دور میں بھی یہ خالدان فجیرہ پر حاکم ہے مگر اب یہ علاقہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا حصہ ہے۔[1] انھوں نے فجیرہ کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد مرتبہ القاسمی پر حملہ کیا۔ انھوں نے ایسے وقت میں حکومت کی جب امارات کو نام نہاد آزادی حاصل تھی لیکن ریاستہائے ساحل متصالح کے نام سے کوئی مستقل شناکت نہیں ملی تھی۔ انھوں نے برطانوی حکومت سے یہ شناخت حاصل کی۔

بغاوت[ترمیم]

حمد نے شارجہ کے شیخ صقر بن خالد القاسمی کے خلاف 1879ء میں بغاوت کا اعلان کر دیا۔ صقر نے خلیج عمان (شمائیلیہ) پر قبضہ کر کے اپنے ایک غلام (سرور) کو فجیرہ کا حاکم بنا دیا تھا۔[2] اس کے بعد خطہ میں شارجہ کے القاسمی خاندان، راس الخیمہ کے شاہی خاندان اور سلطان مسقط نے باہم لڑائیاں لڑیں اور حاکمیت کے مسابقہ کا ایک سلسہ شروع کر دیا۔.[3]

بغاوت کی وجہ سے سرور معزول ہوا اور القاسمی کی خدمت میں ایک وفد بھیجا گیا۔ القاسمی نے وفد کے ساتھ بہت ناروا سلوک کیا اور سب کو قید کر لیا۔ اس کے بعد فجیرہ پر چڑھائی کر دی اور قلعہ فجیرہ پر قبضہ کر لیا۔ حامد بن عبد اللہ کو معزول ہونا پڑا۔ ایک سال بعد تقریباً 1880ء میں حمد ایک نئی فوج کے ساتھ واپس آیا اور فجیرہ کو آزاد کرالیا۔ اس نے قلعہ فجیرہ کو دوبارہ حاصل کیا جس کے دفاع میں 8 لوگ مارے گئے۔[2]

کب خطہ میں جنگ کا سلسلہ زیادہ طویل ہوا اور امن آمان کی کوئی راہ دکھائی نہیں دی تو راس الخیمہ کے امیر کی ثالثی میں ایک معاہدہ کیا گیا۔ 1881ء میں حامد بن عبد اللہ نے معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے خود کو شارجہ کاماتحت مان لیا۔ ایک طرف برطانوی راج تھا جو یہ مان رہا تھا کہ فجیرہ کو مکمل آزاد نہیں ملنی چاہیے۔ لیکن حمد بہت ٹیڑھی کھیر ثابت ہوا اور شارجہ اور راس الخیمہ کو ایک دوسرے کے خلاف لڑا دیا جس میں ممکن حد تک سلطان مسقط بھی کود پڑا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Frauke, Heard-Bey (2005)۔ From Trucial States to United Arab Emirates : a society in transition۔ London: Motivate۔ صفحہ: 73۔ ISBN 1-86063-167-3۔ OCLC 64689681 
  2. ^ ا ب John Lorimer (1915)۔ Gazetteer of the Persian Gulf۔ British Government, Bombay۔ صفحہ: 781 
  3. Frauke, Heard-Bey (2005)۔ From Trucial States to United Arab Emirates : a society in transition۔ London: Motivate۔ صفحہ: 90۔ ISBN 1860631673۔ OCLC 64689681