یوسف خشک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یوسف خشک
 

معلومات شخصیت
پیدائش 2 جنوری 1968ء (56 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنف ،  محقق   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ڈاکٹر‎ محمد یوسف خشک (ولادت: 2 جنوری 1968ء) پاکستانی مصنف، ماہر تعلیم اور محقق ہیں۔2020ء میں ان کو تین سال کے لیے اکادمی ادبیات پاکستان کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔

تعلیم[ترمیم]

یوسف خشک 2 جنوری 1968ء کو پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر یوسف خوشک نے 2007ء میں جرمنی کی ہیڈلبرگ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پی اے ایل میں شمولیت سے قبل وہ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔[1]

عملی زندگی[ترمیم]

ڈاکٹر‎ محمد یوسف خشک کو 2020ء میں تین سال کے لیے اکادمی ادبیات پاکستان کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔[1]

ڈاکٹر یوسف خشک ساریکیوز نیویارک سے فارغ التحصیل ہیں۔ جب کہ انھوں نے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہائیڈل برگ یونیورسٹی جرمنی حاصل کی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کو یکم جولائی 2017ء کو شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی ، خیرپور کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز کا ڈین مقرر کیا گیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کو شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی کا پرو وائیس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک اس سے قبل یونیورسٹی کے ڈین آف آرٹس و لینگویجز کے عہدے پر فائز تھے، انھوں نے اردو ادب پر متعدد انٹر نیشنل تحقیقی کانفرنسیں کرائیں جبکہ سندھی، اردو، انگریزی، چینی اور دیگر زبانوں کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کیا ان کے عہدے کی اپریل 2018ء سے مدت 4 سال ہوگی۔

تصانیف[ترمیم]

ڈاکٹر‎ محمد یوسف خشک نے کئی کتابیں لکھی ہے۔[2]

  • فہرست مخطوطات سچل سرمست لائبریری. خیرپور
  • ادب اور قومی شعور

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Yousuf Khushk to head PAL" 
  2. "CONFERENCE: Interview with Dr Yousuf Khushk"