بھارت میں کھیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کرکٹ بھارت میں مقبول عام ہے۔ ممبئی کے ایک میدان میں بچے کرکٹ کھٰلتے ہوئے۔

بھارت میں کئی طرح کے کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ بھارت کا سب سے مشہور کھیل کرکٹ ہے جو تقریباً ملک بھر میں کھیلا جاتا ہے۔ کرکٹ کے علاوہ بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی اور ٹینس بھی بھارت میں بڑے پیمانے پر کھیلے جاتے ہیں۔ بھارت میں شروع سے ہی مختلف کھیل کھیلے جاتے رہے ہیں نگر برطانوی راج نے بھی یہاں کی تہذیب و ثفافت کے ساتھ ساتھ کھیل کو بھی متاثر کیا ہے۔

کرکٹ بھارت کا سب سے مشہور کھیل ہے جس میں بھارت نے کئی عالمی خطاب بھی جیتے ہیں جیسے کرکٹ عالمی کپ۔ اولمپکس میں بھارت نے فیلڈ ہاکی میں سب سے زیادہ کمال دکھایا ہے۔ بھارت کی مردوں کی قومی ہاکی ٹیم نے 8 اولکمپس طلائی تمغے جیتے ہیں۔ کبڈی سب سے زیادہ مشہور دیسی کھیل ہے جو عموما گاؤں میں کھیلا جاتا ہے مگر اب کبڈی میں بھی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور قومی سطح کے مقابلے ہو رہے ہیں جسے عوام میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ ان کے علاوہ شوٹنگ، کشتی، مکے بازی، ٹینس، اسکواش، وزن اٹھانا، جمناسٹک، ایتھلیٹکس، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، والی بال اور سائیکلنگ بھی بھارت میں مقبول ہو رہے ہیں اور عالمی سطح پر بھارت کے کھلاڑی عمدہ کامیابی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مقبول دیسی کھیلوں میں شطرنج، کھو کھو، پپتنگ بازی، لیگ کرکٹ، پولو، اسنوکر اور گلی ڈنڈا ہیں جنہیں کچھ لوگ پسند کرتے ہیں مگر دیگر کھیلوں کی طرح اتنے عام نہیں ہیں۔ بھارت نے کئی بین الاقوامی کھیلوں کی میزبانی یا مشترک میزبانی کی ہے جیسے کرکٹ عالمی کپ 1987ء، کرکٹ عالمی کپ 1996ء، کرکٹ عالمی کپ 2011ء، ایشیائی کھیل 1951ء، ایشیائی کھیل 1982ء اور 2010ء دولت مشترکہ کھیل وغیرہ۔

انتظامیہ[ترمیم]

حکومت ہند نے بھارت میں کھیل کی نمائندگی کے لیے ایک وزارت تشکیل دی ہے جسے وزارت کھیل و امور نوجواں، حکومت ہند کہا جاتا ہے۔ یہ شعبہ حکومت ہند کے سکریٹری کے تحت کام کرتا ہے جبکہ وزارت کابینہ بھارت کا حصہ ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Overview"۔ Ministry of Youth Affairs & Sports۔ 24 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 اگست 2019