تاریخ کی سطر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تاریخ کی سطر (انگریزی: Dateline) ایک مختصر سا متن ہے جو خبروں کے مضامین میں شامل ہوتا ہے۔ یہ بیان کرتا ہے کہ کب اور کیسے کوئی کہانی لکھی گئی تھی یا اس کا احاطہ کیا گیا تھا۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ اکثر تاریخ کی سطر کو حذف کیا جا رہا ہے۔ اگر مضامین تار کی خدمت سے دو بارہ چھپتے ہیں، تو تقسیم کنندہ ادارے کا نام بھی اس سطر میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ تاریخ کی سطریں روایتی طور پر کسی مضمون کے متن کی پہلی سطر پر موجود ہوتی ہے، جو اولین فقرے سے آگے لکھی جاتی ہے۔

شکل بندی[ترمیم]

سب سے پہلے مقام دکھائی پڑتا ہے، جس میں وہ شہر ہوتا ہے جہاں کوئی رو داد نویس نے اسے لکھا تھا، جہاں سے وہ رپورٹ جاری کی گئی تھی۔ انگریزی زبان میں شہروں کے نام کیپیٹل حروف میں لکھے جاتے ہیں، حالاں کہ یہ روایت ایک ناشر سے دوسرے ناشر کے بیچ مختلف ہو سکتی ہے۔ انتظامی تقسیم اور یا ملک جس میں کہ وہ شہر موجود ہے، اس کے بعد آتا ہے۔ مگر اسے چھوڑ بھی دیا جا سکتا ہے اگر شہر ہی کا نام وسیع شہرت رکھتا ہے، اپنے علاقے یا سیاسی اہمیت اہمیت کے پیش نظر۔ مثلًا بھارت کا دار الحکومت نئی دہلی، بندرگاہہ شہر ممبئی، جنوبی بھارت کا ساحلی شہر چینائی، پاکستان کا دار الحکومت اسلام آباد، بندر گاہی شہر کراچی، وغیرہ۔ اس کے بعد رپورٹ کی تاریخ لکھی جاتی ہے، جس کے بعد ایم ڈیش (—) ہوتا ہے اور خالی جگہ ہوتی ہے۔ اس کے بعد مضمون ہوتا ہے۔ اردو اخبارات ان اصولوں سے کبھی ہم آہنگ تو کبھی مختلف طرز اپنا سکتے ہیں۔ بھارت کے کثیر الاشاعت اخبار قومی آواز کے ایک خبری مضمون کا اقتباس تاریخ کی سطر کے ساتھ اس طرح ہے:

شہریت ترمیمی بل کے معاملہ میں مرکزی نظام کی روایت پر عمل نہیں ہوا: کمل ناتھ


وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ ہمارے ملک کی ثقافت اور تنوع کو برقرار رکھنے اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ فیصلہ سازی کے عمل میں سبھی کا تعاون لیا جائے۔
یو این آئی
17 دسمبر 2019[1]

مذکورہ تاریخ کی طرز میں مقام نہیں لکھا گیا، مگر اندونی متن سے ظاہر ہوتا ہے کہ خبر بھوپال، مدھیہ پردیش سے تعلق رکھتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]