ٹی آر پی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٹی آر پی یا ٹارگیٹ ریٹنگ پوائنٹس (انگریزی: Target rating point) ایک پیمائش ہے جس کا بازار کاری اور اشتہارات میں کثرت سے استعمال ہوتا ہے۔ اس سے یہ ہتہ چلتا ہے کہ نشان زدہ سامعین، قارئین یا ناظرین میں سے کسی مہم یا اشتہار کے ذریعے کسی مواصلاتی ذریعہ کی مدد سے کہاں تک رسائی ممکن ہو سکی ہے۔ بہ طور خاص ٹی وی سیٹ کے معاملے میں ایک آلہ کچھ ہزار ناظرین کے گھروں میں نصب ہو سکتا ہے جو بینش کی پیمائش کرتا ہے۔ ان اعداد کو تمام ٹی وی مالکین کے نمونے کے طور پر سمجھا جاتا ہے جو مختلف جغرافیائی اور آبادیاتی زمروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس آلے کے استعمال کے ساتھ ایک خصوصی رمز (کوڈ) ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے، جو پروگرام کے دوران ہوتا ہے۔ اس کی مدد سے ناظر کے ہر دن کے دیکھے جانے والے پروگرام اور وقت کو نوٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد 30 دن کا اوسط نکالا جاتا ہے۔ اس سے کسی چینل کی ناظرین کے موقف کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔

بھارت میں ٹیلی ویژن ناظرین کی پیمائش[ترمیم]

بھارت کی ٹیلی ویژن ناظرین کی پیمائش کرنے والی ایجینسی مختلف فریکوینسی (رفتار / سگنل) کی جانچ کرکے یہ پتہ لگاتی ہے کہ کون سا چینل کتنی زیادہ بار دیکھا جاتا ہے، اس سے یہ پتہ چل جاتا ہے کہ چینل کتنا زیادہ مقبول ہے۔

ایجینسی اسی طرح سے کئی ہزار فریکوینسیوں کا جائزہ کر کے پورے ملک کے مقبول ٹی وی چینلوں کا اندازہ لگاتی ہے۔ ایجینسی ٹی آر پی کو ماپنے کے مقصد سے ایک خاص قسم کا آلہ استعمال کرتی ہیں۔

ٹی آر پی ماپنے والے آلے کو پیپل میٹر (People Meter) کہتے ہیں۔ 20 میٹر کی مدد سے ٹی وی دیکھنے والے لوگوں کی عادتوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔

ٹی آر پی کو ماپنے کے لیے کچھ طے شدہ جگہوں پر "پیپل میٹر" لگایا جاتا ہے، جو ایک فریکوینسی کے ذریعے یہ پتہ لگاتا ہے کہ کہاں کون سا سیریل دیکھا جا رہا ہے اور کتنی بار دیکھا جا رہا ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]