اصحاب اجماع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سانچہ:اصحاب اجماع اَصْحاب اِجْماع، علم رجال میں شیعوں کی ایک اصطلاح ہے جس سے مراد راویوں کا ایک ایسا گروہ ہے جن پر علم رجال کے ماہرین کو نہایت وثوق اور بھروسا ہو۔ مشہور کے مطابق ان کی تعداد اٹھارہ ہیں جن میں امام محمد باقر(ع) سے لے کر امام رضا(ع) تک کے اصحاب شامل ہیں۔ علم رجال کے تمام علما انھیں قابل بھروسا سمجھتے ہوئے ان پر اعتماد کرتے ہیں۔ البتہ ان پر کس قدر اعتماد کیا جا سکتا ہے؟ اس حوالے علما کے درمیان اختلاف نظر پایا جاتا ہے۔ اس بنا پر خود ان افراد اور جن سے ان افراد نے حدیث نقل کی ہیں، ان پر بھروسا کرنے کے درجات میں تفاوت پایا جاتا ہے۔

وجہ تسمیہ[ترمیم]

کَشّی نے اپنی کتاب میں تین جگہوں پر (امام باقر(ع)؛ امام صادق(ع) اور امام كاظم(ع) و امام رضا(ع) کے اصحاب کا نام لیتے وقت) بعض برجستہ راویوں کا نام لیتے ہوئے شیعہ علما کی طرف سے ان افراد کی نقل کردہ احادیث کے صحیح ہونے پر اجماع کا دعویٰ کیا ہے۔ مثلا امام صادق(ع) کے بعض اصحاب کے بارے میں کہتے ہیں: "جن احادیث کو ان افراد نے صحیح قرار دیا ہے ان کے صحیح ہونے پر امامیہ کا اجماع ہے۔سانچہ:یادداشت۔[1] چونکہ کَشّی نے ان کی توصیف میں "اجماع" کا لفظ لایا ہے اسی بنا پر انھیں اصحاب اجماع کہا جانے لگا۔[2]

اصحاب اجماع کا مقام[ترمیم]

اصحاب اجماع میں شامل افراد پر تمام شیعہ علما بھروسا کرتے ہیں۔ البتہ ان پر کس قدر اعتماد کیا جا سکتا ہے؟ اس حوالے سے مختلف نظریات موجود ہیں اسی طرح خود ان افراد کو قابل بھروسا سمجھنے اور جن شخصیات سے انھوں نے حدیث نقل کی ہیں انھیں قابل اعتماد سمجھنے میں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں۔ان نظریات کو تین قسموں میں تقسیم کر سکتے ہیں:

  1. سلسہ سند میں موجود تمام راویوں کا قابل بھروسا ہونا: بعض علما کا دعویٰ ہے جس کسی حدیث کے سلسلہ سند میں ان افراد میں سے کوئی ایک شامل ہو تو حتی اگر یہ حدیث مرسلہ ہی کیوں نہ ہو اس حدیث کو مقبولہ ہی مانا جائے گا۔ بعض علما نے اس سے بھی ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے جس سلسلہ سند میں ان افراد میں سے کوئی ایک شامل ہو اس میں موجود تمام راویوں کو قابل اعتماد اور قابل بھروسا قرار دیا ہے۔ انھوں نے اس بات کے اوپر یہ دلیل قائم کی ہے: "اصحاب اجماع کسی سے بھی حدیث نقل نہیں کرتے مگر یہ کہ وہ شخص قابل بھروسا اور بااعتماد ہو"۔ آیت اللہ خویی اس ادعا کو رد کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ان افراد نے کئی مواقع پر ضعیث افراد سے بھی حدیث نقل کی ہیں۔[3]
  • ان سے منقول تمام احادیث کا قابل بھروسا ہونا: بعض علما نے یہ دعویٰ کیا ہے جس حدیث کے سلسلہ سند میں ان افراد میں سے کوئی ایک شامل ہو اور وہ سلسلہ سند بھی کامل ہو یہاں تک کہ اس سلسلہ سند میں کوئی فاسق آدمی ہی کیوں نہ ہو وہ حدیث موثق شمار ہو گی۔ صاحب وسائل نے وسائل الشیعہ کے آخر میں ساتویں فائدے کے اوائل میں بھی اسی نظریہ کو قبول کیا ہے۔ اسی طرح سید بحرالعلوم نے الدرۃ النجفیۃ میں ابن ابی عمیر کے ذیل میں بھی اس نظریے کو قبول کیا ہے۔[4]
  • صرف خود اصحاب اجماع کا قابل بھروسا ہونا: آیت اللہ خوئی سمیت بعض علما معتقد ہیں جس بات پر اجماع قائل ہوئی ہے وہ خود ان افراد کا قابل بھروسا ہونا اس معنی میں کہ یہ افراد جھوٹ نہیں بولتے اور نہایت قابل اعتماد ہیں۔اس کا مطلب یہ نہیں ہے ان افراد کی طرف نسبت دی جانے والی تمام احادیث، مقبولہ ہوں یہاں تک کہ اگر ان کے سلسلہ سند میں کوئی فاسق شخص ہی کیوں نہ ہو۔[5]

اصحاب اجماع کے اصطلاح کی تاریخ[ترمیم]

تاریخی اعتبار سے یہ اصطلاح تیسری یا چوتھی صدی میں وجود میں آئی اور مشہور شیعہ علم رجال کے ماہر کَشّی نے اپنی رجالی کتاب میں مختلف جگہوں پر اس اصطلاح کو استعمال کیا ہے۔

شیخ طوسی(متوفی 460ق) نے عدۃ الاصول میں [6] اس اصطلاح(اصحاب اجماع) کی طرف اشارہ کیا ہے۔ جہاں آپ فرماتے ہیں: " شیعہ علما جن احادیث کو زرارہ، محمد بن مسلم، برید، ابوبصیر، فضیل بن یسار اور ان جیسے افراد کے ذریعے نقل ہونے والی احادیث پر عمل کرتے ہیں اور ان روایات کو ایسی احادیث پر ترجیح دیتے ہیں جن میں یہ خصوصیات موجود نہ ہو۔

اصحاب اجماع کی اصطلاح تقریبا چھٹی صدی سے علم رجال کے ماہرین کے درمیان رائج ہوئی ہے۔ ابن شہرآشوب، [7] علامہ حلی، [8] ابن داوود حلی، [9] اور ان کے بعد شہید اول[10] اور شہید ثانی[11] نے ایک اعتبار سے اس اجماع کا تذکرہ کیا ہے۔

شیخ بہایی (متوفی 1030ق.)[12] اصحاب اجماع پر خاص توجہ دیتے تھے اور یہ دعویٰ کرتے تھے کہ کسی بھی حدیث کا اصحاب اجماع سے منسوب جوامع حدیث میں موجود ہونا اس حدیث کے صحیح ہونے کی دلیل ہے۔ میر داماد نے بھی اس مطلب کو ذکر کیا ہے، [13] اور اصحاب اجماع کی احادیث کو صحیح یا کم از کم صحیح کے حکم میں قرار دیا ہے۔ شیخ بهائی نے کشی کی عبارت سے استنباط کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گروہ میں موجود مرسلہ احادیث بھی صحیح کے حکم میں ہیں۔

اخباری علما مانند محمد امین استرآبادی،[14] فیض کاشانی، [15] حسین بن شہاب الدین کرکی[16] اور حر عاملی[17] وغیرہ نے کتب اربعہ اور دوسری معتبر شیعہ حدیثی کتابوں میں موجود احادیث کے صحیح ہونے کے اپنے دعوے پر اسی اجماع اور اصحاب اجماع کے حدیث کے صحیح ہونے کے ذریعے دلیل لائے ہیں۔ حقیقت میں دیکھا جائے تو متأخر علما کا اس موضوع پر زیادہ تاکید کرنا شاید اخباریوں کے اس مسئلے پر زیادہ توجہ دینے کی وجہ سے ہو۔[18] متأخرین میں سے سید محمد باقر شفتی نے 1314 ہجری میں اس سلسلے میں ایک الگ اور مستقل رسالہ بھی تحریر کیا ہے۔[19]

اصحاب اجماع کے اسامی[ترمیم]

منابع میں امام باقر (ع)سے امام رضا(ع) تک کے اصحاب میں سے 18 اصحاب کا نام بعنوان اصحاب اجماع ذکر کیا گیا ہے:

اصحاب امام باقر(ع)[ترمیم]

کَشّی نے امام باقر(ع) کے اصحاب میں سے اصحاب اجماع کے درج ذیل ارکان کی معرفی کی ہیں:

البتہ کَشّی نے ابو بصیر اسدی کے نام کے ذیل میں لکھا ہے کہ بعض نے ابو بصیر اسدی (یحیی بن ابی‌القاسم اسدی) کی جگہ ابو بصیر مرادی کا نام ذکر کیا ہے جو حقیقت میں وہی لیث بن البختری ہے۔ دونوں ابو بصیر امام باقر(ع) اور امام صادق(ع) کے اصحاب میں سے ہیں کبھی کبھار ان دونوں کے ناموں میں اشتباہ ہو جاتا ہے۔[21]

اصحاب امام صادق(ع)[ترمیم]

کشی کے مطابق امام صادق(ع) کے اصحاب میں سے درج ذیل افراد اصحاب اجماع میں شامل ہیں:

امام کاظم(ع) اور امام رضا(ع) کے اصحاب[ترمیم]

اصحاب اجماع میں امام کاظم(ع) اور امام رضا(ع) کے اصحاب میں سے درج ذیل افراد شامل ہیں:

کشی لکھتے ہیں کہ بعض شیعہ حسن بن محبوب کی جگہ حسن بن علی بن فَضّال، فَضالَۃ بن ایوب اور عثمان بن عیسی کا نام لیتے ہیں۔[24]

اصحاب اجماع کی تعداد[ترمیم]

مشہور قول کی بنا پر اصحاب اجماع کی تعداد اٹھارہ ہے۔ لیکن مشہور کے مقابلے میں دو اور اقوال بھی اس حوالے سے موجود ہیں۔

ابن داود نے اپنی رجالی کتاب رجال ابن داوود میں کَشّی سے نقل کرتے ہوئے حمدان بن احمد کو بھی اصحاب اجماع میں اضافہ کیا ہے۔[25] یوں ابن داود اصحاب اجماع کی تعداد کو انیس قرار دیتے ہیں۔ لیکن رجال کشی کے موجودہ نسخوں میں "حمدان" اصحاب اجماع میں شامل نہیں ہے اس بنا پر محدث نوری نے یہ احتمال دیا ہے کہ شاید ابن داود کے پاس رجال کشی کا کوئی نسخہ موجود تھا جو ہم نہیں پہنچا ہے، خصوصا یہ کہ جو چیز رجال کشی سے ہم تک پہنچی ہے وہ اس کی اصلی کتاب کا ایک حصہ ہے اس بنا پر ممکن ہے اس کتاب کے اصلی نسخہ میں وہی چیز ہو جسے ابن داود نے نقل کیا ہے۔[26]

محدث نوری اصحاب اجماع کی تعداد کو 22 یا 23 افراد قرار دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں اگرچہ کشی نے اٹھارہ نفر کا نام لیا ہے لیکن اس سے ان کی مراد یہ نہیں تھی کہ اصحاب اجماع انہی اٹھارہ افراد میں منحصر ہے بلکہ وہ یہ کہنا چاہتے تھے کہ میرے نزدیک جن افراد کے بارے میں اجماع پایا جاتا ہے وہ یہ افراد ہیں۔ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ شاید ایک اور اجماع بھی ہو جو ان کے نزدیک ثابت نہیں ہوا ہو۔ اسی طرح بعض نے ابو بصیر اسدی اور حسن بن محبوب کی جگہ بعض دیگر افراد کا نام لیا ہے ان کی مراد بھی یہ نہیں ہے کہ ان کے علاوہ کسی اور پر اجماع نہیں ہے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایک اجماع کو کشی نے نقل کیا ہے اور دوسروں نے بعض اور افراد کو اس اجماع میں داخل کیا ہے، اس بنا پر دونوں گروہ کی باتوں کو قبول کیا جا سکتا ہے اور ان تمام افراد کو اس اجماع میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ محدث نوری مورد اختلاف تمام افراد (لیث بن البختري، الحسن بن فضال، فضالۃ بن ایوب، عثمان بن عیسی) کو مشہور کے قول کے ساتھ جمع کر کے ان کو بھی اجماع میں شامل کرتے ہیں۔[27]

مونوگراف[ترمیم]

اصحاب اجماع کی اہمیت کے پیش نظر مختلف حدیثی اور رجالی کتابوں میں اس موضوع پر بحث و گفتگو کے ساتھ ساتھ اس موضوع پر مستقل کتابیں بھی تحریر کی گئی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اختيار معرفۃ الرجال، ج2، ص673 .
  2. شبیری زنجانی، بحث اجماع
  3. خویی، معجم رجال الحدیث، ج1، ص 59-63
  4. خویی، معجم رجال الحدیث، ج1، ص 59-63
  5. خویی، صفحہ 61.
  6. ص 63
  7. 4/211، 280
  8. ص 21-22، مختلف جگہوں پر
  9. ص 11، 384، مختلف جگہوں پر
  10. نوری، 3/759
  11. 2/131
  12. ص 269
  13. ص 45- 48
  14. ص 181-183
  15. الاصول...، 56 - 59، الوافی، 1/11، قس: 1/12
  16. ص 88 - 89
  17. 30/224، 245
  18. نوری، 3/758- 759.
  19. آقابزرگ، 2/119-120، 4/57.
  20. کشی، ص 238.
  21. شبیری زنجانی، بحث اجماع
  22. ص 375
  23. کشی، معرفہ الرجال، ص 556.
  24. کشی، معرفہ الرجال، ص 556.
  25. ابن داود، کتاب الرجال، منشورات الرضي، ص84.
  26. محی‌الدین الموسوی الغریفی، قواعد الحدیث، دار الأضواء بیروت چاپ 2، 1406ق، ص 40-41
  27. محی‌الدین الموسوی الغریفی، قواعد الحدیث، دار الأضواء بیروت چاپ 2، 1406ق، ص 40-41
  28. باقری بیدہندی، ناصر ، «اصحاب اجماع»، علوم حدیث شمارہ 6، 1376.

منابع[ترمیم]

  • آقابزرگ، الذریعۃ؛ ابن داوود حلی، حسن، الرجال، بہ کوشش جلال الدین محدث ارموی، تہران، 1342ش.
  • ابن شہرآشوب، محمد، مناقب آل ابی طالب، بہ کوشش ہاشم رسولی محلاتی، قم، مکتبۃ الطباطبایی.
  • امین استرابادی، محمد، الفوائد المدنیۃ، تبریز، 1321ق.
  • باقری بیدہندی، ناصر ، «اصحاب اجماع»، علوم حدیث شمارہ 6، 1376.
  • حر عاملی، محمد، خاتمۃ تفصیل وسائل الشیعۃ، بہ کوشش محمدرضا حسینی جلالی، قم، 1412ق.
  • شہیدثانی، زین الدین، الروضۃ البہیۃ، چ سنگی، ایران، 1310ق.
  • شیخ بہایی، محمد، «‌مشرق الشمسین »، ہمراہ الوجیز، چ سنگی، تہران، 1319ق.
  • طوسی، محمد، عدۃ الاصول، چ سنگی، تہران، 1314ق.
  • علامۃ حلی، حسن، رجال، بہ کوشش محمد صادق بحرالعلوم، نجف، 1381ق / 1961م.
  • فیض کاشانی، محسن، الاصول الاصیلۃ، بہ کوشش جلال الدین محدث ارموی، تہران، 1349ش.
  • فیض کاشانی، الوافی، چ سنگی، ایران، 1324ق.
  • کرکی، حسین، ہدایۃ الابرار، بغداد، 1396ق.
  • کشی، محمد، معرفۃ الرجال، اختیار طوسی، بہ کوشش حسن مصطفوی، مشہد، 1348ش.
  • میرداماد، محمدباقر، الرواشح السماویۃ، قم، 1405ق.
  • نوری، حسین، مستدرک الوسائل، تہران، 1384ق.