ظہیر احمد صدیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شاعر ، محقق اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور شعبہ فارسی کے پرو فیسر اور ماہر اقبالیات

تعارف[ترمیم]

پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی 1933ء کو پیدا ہوئے، حصول تعلیم کے بعد گورنمنٹ کالج' لاہور کے شعبہ فارسی سے منسلک رہے. آپ نے 50 سے زائد کتب تحریر کی ہیں۔ اقبالیات میں آپ کی کتب عکسِ جاوید (جاوید نامہ کا منظوم اُردو ترجمہ)‘ مجلسِ مشاورتِ ابلیس (ابلیس کی مجلسِ شوریٰ کا منظوم ترجمہ) اور علامہ اقبال اور فارسی زبان و ادب شامل ہیں۔

تصانیف[ترمیم]

ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی 50 سے زائد اردو اور فارسی کتب کے مصنف ہیں٬ جن میں پاکستان کی پہلی فارسی اردو لغت اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی 50سالہ تاریخ پر مبنی کتاب ’نصف صدی کا قصہ‘ بھی شامل ہیں، دیگر کتب یہ ہیں،

  • ادب میں جمالیاتی اقدار ایک مطالعہ
  • دبستان مومن
  • فکری زاویے
  • میزان قدر
  • ادبی اور تنقیدی مضامین
  • انتخاب دیوان مومن مع شرح (1958)
  • بچوں کے فانی (1984)
  • جدید شاعری (1993)
  • خواجہ میر درد (1983)
  • فانی کی شاعری (1969)
  • منتخبات جامعہ اردو (1993)
  • مومن خاں مومن؛(ہندوستانی ادب کے معمار/)1985
  • مومن شخصیت اور فن (1972)
  • عکسِ جاوید (جاوید نامہ کا منظوم اُردو ترجمہ)‘
  • مجلسِ مشاورتِ ابلیس (ابلیس کی مجلسِ شوریٰ کا منظوم ترجمہ)
  • علامہ اقبال اور فارسی زبان و ادب

[1]

  • حکمت حکومت

وفات[ترمیم]

16 جنوری 2019ء کو 84 سال کی عمر پا کر لاہور میں رحلت فرما گئے[2]

صدقہ جاریہ[ترمیم]

وہ طویل عرصہ اپنی تنخواہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں غریب طلبہ کو وظائف دینے کے لیے بنائے گئے انڈوومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو دے دیتے رہے. ریٹائرمنٹ پر ملنے والے 50 لاکھ روپے بھی اسی فنڈ میں دے دیے۔ 10لاکھ روپے اپنے والد مولوی شفیق احمد صدیقی کے نام سے گولڈن سکالر شپ کے اجرا کے لیے دیے جو ہر سال شعبہ اسلامیات کے ایک طالبعلم کو میرٹ پر دیا جاتاہے۔ انھوں نے 14 کروڑ روپے مالیت کی 28 ایکڑ زمین اور دو کروڑ کا ایک پلاٹ بھی مستحق طلبہ کے وظائف کے لیے دے دیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یونیورسٹی آتے رہے. جونئیر ساتھیوں کا ہاتھ بٹاتے. کچھ نہ کچھ کام کرکے جاتے. ان کے بڑے بیٹے مائیکروسوفٹ کے سربراہ بل گیٹس کے ایڈوائزر ہیں۔ چهوٹے بیٹے ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں اعلی’ عہدے پر فائز ہیں اور صاحبزادی ایف سی سی یونیورسٹی میں انگریزی کی استاد ہیں۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (تحقیق و تحریر: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)
  2. https://www.nawaiwaqt.com.pk/17-Jan-2019/970936
  3. https://www.mukaalma.com/88489/

حوالہ جات