منتخب النفائس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منتخب النفائس
مصنفمحبوب علی رام پوری
ملکبرطانوی ہند کا پرچم برطانوی ہندوستان
زباناردو، فارسی
صنفلغت
تاریخ اشاعت
1845ء
صفحات172

منتخب النفائس انیسویں صدی کی اردو زبان کی ایک لغت ہے، جسے محبوب علی رام پوری نے 1845ء (1252ھ) میں مدون کیا۔اس لغت میں کے ہر صفحے پر 28 اردو الفاظ درج ہیں اور ضخامت 172 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس طرح اس لغت کو تقریباً پانچ ہزار الفاظ کی لغت کہا جا سکتا ہے۔ اب تک کی اردو-فارسی لغات تشریحی طریقے پر لکھی گئی تھیں جب کہ اس میں تشریحی طریقے کی بجائے اردو الفاظ کے عربی اور فارسی مترادفات تین کالموں میں دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کو بنیادی طور پر اردو-فارسی -عربی یعنی تین لسانی لغت کہنا چاہیے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر مسعود ہاشمی،اردو لغت نویسی کا تنقیدی جائزہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 1992ء،ص 50-51