خواتین کا ہاکی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خواتین کا ہاکی سے مراد ہاکی کا وہ کھیل جو خواتین ٹیم کی شکل میں کھیلتی ہیں۔ یہ دنیا کے کئی ممالک میں رائج ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکا میں خواتین کے ہاکی کو فروغ دینے کی کوشش 1970ء سے کی جاتی رہی ہے اور جدید طور پر یہ کھیل کافی فروغ پا رہا ہے۔[1] عام زمینی ہاکی کے علاوہ ملک میں آئس ہاکی بھی کافی فروغ پا رہا ہے۔ دنیا کے کئی خطوں میں بھی خواتین کے ہاکی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

بر صغیر[ترمیم]

بھارت میں مردوں کے ہاکی کے مقابلے میں نسبتًا کم معروف خواتین کی ہاکی کھلاڑیوں نے بھی دنیا میں کئی مقابلے ٹیم کی شکل میں جیت چکی ہیں۔

بھارت کی بے شمار کامیابی کی تاریخ میں سے ایک اہم کامیابی کا سفر بھارتی خواتین ہاکی کھلاڑیوں نے اپنی نیوزی لینڈ سیریز میں کیا تھا۔ 2020ء میں نیوزی لینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم کے خلاف شاندار 4-0 کی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ دورے کا عمدہ آغاز کرنے والی بھارتی خاتون ہاکی ٹیم نے پانچویں مقابلے میں میزبان نیوزی لینڈ کی خواتین کی ٹیم سے 1-2 کی شکست کا سامنا کر چکی ہے۔[2] تاہم اس کی مجموعی کار کردگی میز بان ٹیم سے بہتر رہی ہے اور اس اعتبار سے یہ سابقہ کامیابیوں کی طرح ایک اور بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کا ایک کامیاب دورہ تھا۔

پاکستان میں خواتین کو کھیلوں میں شرکت کے کم ہی مواقع ملتے ہیں۔ڈسٹرکٹ اسپورٹس کونسل بہاولپور کے زیر اہتمام ہونے والا ایک بین ضلعی ٹورنامنٹ پاکستان میں خواتین کی نیشنل چیمپئن شپ کے بعد اسے خواتین ہاکی کا سب سے بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں کئی ضلعی خواتین کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں اور ملک میں خواتین کے ہاکی کو فروغ دینے کے ایک اہم مقصد کو انجام دیتی ہیں۔ کھیل پر تبصرہ کرنے والے تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر ملک میں ایسے ٹورنامنٹ جاری رہے تو مستقبل قریب میں یہ امید کی جا سکتی ہے کہ پاکستان کی خواتین کی ہاکی ٹیم جلد دنیا کی صف اول کی ٹیموں میں شامل ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں خواتین کے کھیلوں کی ثقافت بھی عام ہوگی، اس کی طرف بھی تبصرہ نگاروں نے توجہ مبذول کی ہے۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]