سنڈرنگھم ہاؤس

متناسقات: 52°49′47″N 0°30′50″E / 52.82972°N 0.51389°E / 52.82972; 0.51389
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سرخ اینٹوں سے بنے ہوئے سنڈرنگھم ہاؤس کا فضائی منظر
"انگلستان میں سب سے آرام دہ گھر"[1]
قسمکنٹری ہاؤس
مقامسنڈرنگھم، نورفک، انگلستان
متناسقات52°49′47″N 0°30′50″E / 52.82972°N 0.51389°E / 52.82972; 0.51389
رقبہ20,000 ایکٹر
تعمیر1870–1892
تعمیر بابتالبرٹ ایڈورڈ، پرنس آف ویلز
طرزِ تعمیرجیکبتھان
باضابطہ نام: سنڈرنگھم ہاؤس
قسمدرجہ دوم*
نامزد کردہ18 ستمبر 1987
حوالہ #۔1001017
سنڈرنگھم ہاؤس is located in نورفک
سنڈرنگھم ہاؤس
Location in Norfolk, England
سنڈرنگھم ہاؤس is located in مملکت متحدہ
سنڈرنگھم ہاؤس
سنڈرنگھم ہاؤس (مملکت متحدہ)

سنڈرنگھم ہاؤس (انگریزی: Sandringham House) انگلش کاؤنٹی نورفک کے ساحلی علاقے میں بیس ہزار ایکٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ایک خوبصورت محل اور شاہی رہائش گاہے۔ یہ ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کا نجی گھر ہے۔ اس کی تعمیر 1870ء سے 1892ء کے سوران سرخ انٹوں اور لائم اسٹون کے ساتھ کروائی گئی تھی۔ وسیع و عریض رقبے پر تعمیر کیے گئے تین منزلہ سنڈرنگھم ہاؤس میں سونے اور بیٹھنے کے لیے بے شمار کمرے ہیں۔ محل کے پرنسپل روم میں بال روم، سیلون، ڈرائنگ روم اور ڈائننگ روم کے علاوہ تفریحی سرگرمیوں کے لیے مختلف کمرے موجود ہیں۔ سنڈرنگھم ہاؤس کو طویل عرصے سے ملکہ برطانیہ کی پسندیدہ اور نجی رہائش گاہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے علاوہ پھولوں کے باغات اور مشہور میوزیم کی وجہ سے سے یہ ورسٹائل اسٹیٹ کہلاتی ہے۔ یہاں شاہی خاندان کی بہت سی تقریبات کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ تاہم یہ محل اس حوالے سے زیادہ مقبول ہے کہ ملکہ برطانیہ اپنی کرسمس کی چھٹیاں خاندان بھر کے ساتھ یہاں گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ ہر سال کرسمس سے لے کر 6 فروری تک یہ محل ملکہ کی رہائش گاہ کے طور پر استعمال ہوتاہے۔[2]

نگار خانہ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Plumptre 1995, p. 90.
  2. رابعہ شیخ، ملکہ برطانیہ کے شاہی محلات، مشمولہ: روزنامہ جنگ کراچی، 9 فروری 2020ء، صفحہ 13