مندرجات کا رخ کریں

سیاسی فلسفہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
افلاطون (بائیں) اور ارسطو دو مشہور یونانی فلسفی جنھوں نے کئی طرح کے فلسفوں کی بنیاد رکھی۔۔

سیاسی فلسفہ (انگریزی: Political philosophy) یا سیاسی نظریہ (political theory) سیاست، حریت، انصاف، جائیداد، حقوق، قانون اور مقتدرہ کے نفاذ کے جیسے موضوعات کے مطالعہ نام ہے۔ سیاسی فلسفہ یہ بحث کرتا ہے کہ ان موضوعات کی ضرورت کب اور کیوں پڑتی ہے۔ ان کی تعریف کیسے کی جا سکتی ہے۔ حکومت کیسے مستحکم ہوتی ہے۔ حکومت قوانین کیسے بناتی ہے اور اس کے نفاذ کا کیا طریقہ کار ہوتا ہے۔ عوام کے حقوق کیا ہیں اور ان کی حفاظت کیسے کی جا سکتی ہے۔ آزادی کیا ہوتی ہے۔ حکومت کے تئیں شہریوں کی ذمہ داریاں کیا ہیں۔ حکومت کب غیر مستحکم اور ناجائز ہو جاتی ہے۔ کب تک عوام حکومت کے کئیں وفادار رہے اور کب آزادی کا اظہار کر دے وغیرہ۔ سیاسی فلسفی فلسفی کی ایک شاخ ہے۔[1] لیکن اس کا بہت حد تک سیاسیات سے بھی تعلق ہے۔ سیاست اور فلسفہ کے مابین اس نوع پر کیے نئے نظرئے پیدا ہوئے اور عوام میں مقبول ہوئے۔ سیاسی فلسفہ سیاسی معیشت، سیاسی الاہیات، شناخت اور جنسیت وغیرہ جیسے موضوعات پر عام بحث ہوتی ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Strauss, Leo (1959). An introduction to Political Philosophy. Detroit: Wayne State University Press, p. 10.