میرا سیال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
میرا سیال
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Feroza Syal)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 27 جون 1961ء (63 سال)[2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وولورہیمپٹن [5]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ [5]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ مانچسٹر [6]  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ادکارہ [5]،  مزاحیہ اداکار ،  منظر نویس ،  فلم ساز ،  ناول نگار ،  مصنفہ [5]،  منچ اداکارہ ،  فلم اداکارہ ،  ٹی وی پروڈیوسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [7]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
اکیڈمی فیلوشپ ایوارڈ (2023)[8]
فیلو آف دی رائل سوسائٹی آف لٹریچر   (2016)[9]
 سی بی ای (2015)[10]
 ایم بی ای (1997)[11]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

میرا سیال[ترمیم]

میرا سیال پیدائشی نام فیروزہ سیال کی پیدائش 27 جون 1961 کو ہوئی۔وہ ایک انگریزی مزاح نگار ، مصنفہ ، ڈراما نگار ، گلوکارہ ، صحافی ، پروڈیوسر اور اداکارہ ہیں وہ 1997 کے نئے سال کے اعزاز میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (ایم بی ای) کی ممبر مقرر کی گئیں ۔ 2003 میں دی آبزرو نے انھیں برطانوی کامیڈی کے پچاس مزاحیہ خاکے میں شامل کیا۔ [12] [13] ڈراما اور ادب کی خدمات کے لیے سال میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (سی بی ای) کی کمانڈر مقرر کی گیا۔ [14] [15]۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

میرا سیال وولور ہیمپٹن میں پیدا ہوئیں اور ایسنگٹن ، سٹفرڈشائر میں پلی بڑھیں۔میرا کے والدین کا تعلق پنجاب سے ہے ، والد سریندر سیال کھتری ہیں اور والدہ سریندر اپل جٹ ہیں اور دونوں شادی کے بعد دلی سے برطانیہ آ بسے۔ ایسنگٹن کے چھوٹے سے گاؤں میں واحد ایشیائی خاندان اور گرد و نواح کا ماحول میرا کے ناول انیتا اینڈ می کا باعث بنا جسے میرا سیال نے 2003 میں بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے نیم خودنوشت بھی قرار دیا [16]۔ انیتا اور میں پر بعد میں ایک فلم بھی بنی۔ میرا سیال نے ابتدائی تعلیم کوئین میری ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعد ازاں مانچسٹر یونیورسٹی سے انگریزی اور ڈراما پڑھا۔

پروفیشنل زندگی[ترمیم]

پڑھائی کے دوران ہی میرا نے سٹیفن جوزف اسٹوڈیو میں شمولیت اختیار کرکے اداکاری اور اسٹیج پلے لکھنے شروع کر دیے۔ گریجویشن کے بعد ڈراما اور سائیکو تھراپی میں ایم اے کرنے کے لیے یونیورسٹی آف لیڈز میں داخلہ لیا۔ میرا نے 1993 میں فلم بھاجی آن دا بیچ کا سکرین پلے لکھا جس کے ہدایت کار گوریندر چڈھا تھے جنھوں نے بینڈ اٹ لائیک بیکھم کی ہدایت کاری بھی کی۔ انھوں نے بی بی سی کامیڈی اسکیچ شو "گڈنش گریشس می" کی ٹیم میں رہتے ہوئے لکھا بھی اور پرفارم بھی کیا، یہ شو پہلے ریڈیو پھر ٹی وی پر چلا۔

ایوارڈ اور اعزازات[ترمیم]

میرا سیال نے یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران شو "ون آف اس" میں اداکاری پر نیشنل اسٹوڈنٹ ڈراما ایوارڈ جیتا۔ اپنی کتاب انیتا اور میں کے لیے بیٹی ٹراسک ایوارڈ جیتا۔ 2003 میں انھیں نازیہ حسن فاؤنڈیشن ایوارڈ ملا۔ 2017 میں انھیں فیلو آف رائل سوسائٹی آف لٹریچر کے لیے منتخب کیا گیا۔

ذاتی زندگی[ترمیم]

میرا سیال کی پہلے شادی شیکھر بھاٹیا سے ہوئی جو 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ 2005 میں انھوں نے سنجیو بھاسکر سے دوسری شادی کر لی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Meera Syal webchat
  2. انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0842935 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اکتوبر 2015
  3. انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/112087 — بنام: Meera Syal — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/419788 — بنام: Meera Syal — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب پ عنوان : The International Who's Who of Women 2006 — ناشر: روٹلیجISBN 978-1-85743-325-8
  6. Your Manchester: Meera's Manchester Memories — صفحہ: 28 — ناشر: جامعہ مانچسٹر
  7. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb135545820 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  8. Meera Syal, BAFTA Fellowship
  9. The Royal Society of Literature — ناشر: رائل سوسائٹی آف لٹریچر
  10. New Year Honours 2015
  11. مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.thegazette.co.uk/London/issue/54794/data.pdf — عنوان : The London Gazette — صفحہ: 1 — شمارہ: 54794 — ISBN 978-0-11-664794-8
  12. "University of Roehampton – Honorary Degrees"۔ Roehampton.ac.uk۔ 28 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2013 
  13. "The 50 funniest people in Britain (part two) | Stage | The Observer"۔ The Guardian۔ Theguardian.com۔ 7 December 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2013 
  14. The London Gazette: (Supplement) no. 61092. p. . 31 December 2014.
  15. 2015 New Year Honours List آرکائیو شدہ 2 جنوری 2015 بذریعہ وے بیک مشین
  16. "Films – interview – Meera Syal"۔ BBC۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2013