ٹاٹا اسکائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ٹاٹا اسکائی (انگریزی: Tata Sky) ایک راست نشریاتی سیٹیلائٹ ٹی وی خدمت ہے جو بھارت میں دست یاب ہے۔

2020ء میں ٹاٹا اسکائی نے اپنے اینڈروئیڈ ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس لانچ کیا۔ اس کی آغازی قیمت 5،999 روپے رکھی گئی۔ اس مصنوع کو، جس کا نام ٹاٹا اسکائی بنگ پلس رکھا گیا ہے، کو نئے صارفین کمنی کی ویب گاہ سے خریدنے کی سہولت دست یاب کی گئی۔ جہاں ایئرٹیل ایکسٹریم باکس اور ڈش اسمارٹ ہب کو صرف 3999 روپے میں لانچ کیا گیا تھا۔ وہیں ٹاٹا اسکائی نے اپنے نئے سیٹ ٹاپ باکس کو زیادہ قیمت میں لانچ کیا ہے۔ یہ اینڈروئیڈ 9.0 پلیٹ فارم پر کام کرتا ہے جو کئی پریمیم او ٹی ٹی سرویس جیسے ہاٹ اسٹار، تین مہینے کے لیے ایمیزون پرائم ، سن این ایکش ٹی، زی 5 سمیت کئی خدمات دست یاب کرائی جارہی ہے۔[1]

اس سے قبل 2019ء میں ٹاٹا اسکائی نے 6 نئے ماہانہ اور سالانہ پیک لانچ کیے تھے۔ نئے ماہانہ پیک کی اقل ترین شرح 199 روپے رکھی گئی جب کہ اعظم ترین شرح 374.1 روپے رکھی گئی۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

  1. ٹاٹا اسکائی بنگ پلس اینڈروئیڈ ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس لانچ، ایک مہینے کے لیے فری ملے گی سرویس
  2. اٹا اسکائی نے 6 نئے ماہانہ اور سالانہ پیک لانچ کیے۔ بی جی آر انڈیا[مردہ ربط]