وہبی امراض مزاحم نظام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک سینہ بین گیرندہ ڈاکٹر سگریٹوں کی پیش کو ٹھکراتا ہے کیوں کہ یہ انسانوں کے مرضوں سے مزاحمت والے نظام کو توڑ کر کینسر، پھیپھڑوں اور دل کے امراض کو دعوت دیتا ہے۔

وہبی امراض مزاحم نظام (انگریزی: Innate immune system) امراض اور صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہونے والی جملہ کیفیات سے بچنے کا اندرون جسم نظام ہے۔ یہ نظام نہ صرف انسانوں میں بلکہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں اور حاذق اطبا کے مطابق ایسی کئی امراض ہیں، جن کا وائرس کسی طرح سے جسم میں داخل تو ہو جاتا ہے، مگر انسان کا خود کا دفاعی یا ان سے مزاحمت کرنے والا نظام اتنا طاقت ور ہوتا ہے کہ ان سے کوئی مرض رو نما نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ کئی بار لوگ کسی مرض سے پریشان تو ہوتے ہیں، مگر خود ان کا جسم اندرونی طور علاج کر دیتا ہے، انھیں کسی دوا کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس کے بر عکس کئی لوگ صرف ڈاکٹری علاج و معالجہ سے ہی ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ انھیں دواؤں، غذائی پرہیز، وغیرہ کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ تاہم ڈاکٹر کسی بھی مرض یا معمول سے ہٹ کر جسم کی کار گردگی کی صورت میں طبی صلاح و مشورہ پر زور دیتے ہیں، کیوں کہ ان دیکھی کرنے کی صورت کئی مرض جان لیوا ہو سکتے ہیں۔ مثلًا کینسر اپنے شروعاتی مراحل میں قابل علاج ہے، تاہم بعد کے دور میں یہ مہلک ہو سکتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]