عثمان سویقوت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عثمان سویقوت
(ترکی میں: Osman Soykut ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 1 جنوری 1957ء (67 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
انقرہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ
ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی فرینک فرٹ انٹرنیشنل اسکول
ٹیڈ انقرہ کالج
مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی آرک   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی ،  امریکی انگریزی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عثمان سویقوت (ترکی زبان: Osman Soykut) ترک الاصل امریکی اداکار ہیں۔ وہ اپنے اسٹیج نام اوزمین سَر گُڈ (انگریزی: Ozman Sirgood) سے بھی مشہور ہیں۔ تاریخی ڈراما سلسلے ارطغرل غازی میں ابن عربی کا کردار نبھانے کے لیے مشہور ہیں۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

عثمان سویقوت کی پیدائش یکم جنوری 1957ء کو ترکی کے شہر انقرہ میں ہوئی۔ انھوں نے بنیادی تعلیم جرمنی فرینک فرٹ انٹرنیشنل اسکول سے حاصل کی کیونکہ ان کے والد وہاں بینکر (ساہوکار) تھے۔ بعد میں خاندان کی انقرہ واپسی پر انھوں نے ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیم ٹیڈ انقرہ کالج سے مکمل کی۔ سنہ 1980ء میں تعلیم کی تکمیل مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی، فیکلٹی آف آرکیٹیکٹ سے کی۔ گریجویشن کے بعد، انھوں نے انقرہ میں فن تعمیر کے شعبے میں کام کرنا شروع کیا اور پھر استنبول میں اپنا کاروبار جاری رکھا۔ وہ سنہ 1985ء میں ریاستہائے متحدہ امریکا گئے اور آرکیٹیکچر، سیٹ ڈیزائن اور تفریحی پارک کے ڈیزائن پر کام کیا۔ بعد میں انھوں نے تھری ڈی اینیمیشن پر توجہ مرکوز کرکے کمپیوٹر گیمز بنانے والی مائیکروپروس، نوا لوجک اور والٹ ڈزنی انٹرایکٹو جیسی کمپنیوں میں کام کیا۔عثمان کو انگریزی، ترکی ، جرمن ، جاپانی (بنیادی) اور فرانسیسی (بنیادی) میں روانی حاصل ہے۔

عثمان سویقوت کے بچپن کی تصویر

اداکاری[ترمیم]

  • ہالی ووڈ

سنہ 1996ء سے شوقیہ اداکاری کی شروعات کی۔ 2001 میں ڈائریکٹر اور تھیٹر کے استاد ملٹن کیٹسیلس کے ”بیورلی ہِلز پلے ہاؤس“ میں داخل ہوئے تاکہ خود کی اداکاری کی صلاحیت میں بہتری لائی جائے۔ ادھر انھوں نے پانچ سال تک تربیتی اسباق حاصل کیے۔ پھر انھوں نے مشہور شخصیات، ال پاچینو، اسٹیو مارٹن، جان مالکوویچ اور جولین مک مان کے ساتھ کام کیا اور ان کے ساتھ فلموں جیسے کہ آرٹ اسکول کونفی ڈینشیئل (2007ء)، دی ہاٹ چِک (2002ء)، وائلڈ سلومی (2011ء)، ایلی یس (2005ء)، چارمڈ (2002ء) اور دی بولڈ اینڈ دی بیوٹی فُل (2003ء) میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔[1]

  • ترکی فلمی صنعت

اپنے آبائی ملک ترکی میں ایک ٹی وی اسٹار کی حیثیت سے ، عثمان نے مشہور ترکی ٹیلی ویژن سیریز میں بہت سارے مرکزی کردار ادا کیے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی شہ سرخیوں کی زینت رہے ہیں۔2007 میں ہالی ووڈ میں ایک مضبوط آغاز کے بعد اور آئی ایم ڈی بی پر بہت سے ٹی وی اور فلمی کریڈٹ کے ساتھ ، عثمان کو والدہ کی علالت کے باعث استنبول آنا پڑا۔ اپنے تین ماہ قیام کے دوران ، عثمان نے ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی جنھوں نے انھیں بتایا کہ وہ عثمان کی اداکاری کا مطالعہ کرتی رہی ہیں اور ایک ٹی وی ڈراما سیریز میں باقاعدہ کردار کی پیش کش کی اور اس طرح عثمان کا ترکی کیریئر شروع ہوا۔[2]

فلم منصوبه کردار کردار کی نوعیت پروڈکشن ہاؤس ڈائریکٹر سال
The Promise نائب گورنر مظہر معاون Survival Pictures ٹیری جارج 2016
Leaves of the Tree ڈان ڈیاگو مرکزی Gogi Productions اینٹ نوواکوچ 2015
P-51 Dragon Fighter ڈاکٹر ہینرک گڈرن مرکزی Archstone Pictures مارک اٹکنز 2014
Petrified ڈاکٹر ہوراٹاو وان مرکزی Shoot Productions چارلس بینڈ 2006
Art School Confidential داد پلاٹز معاون United Artists ٹیری زوگوف 2006
The Hot Chick بادشاہ (دا کنگ) معاون Touchstone Pictures ٹام بریڈی 2002
Game of Life مسٹر رافاک مرکزی Mesquite Entertainment Group جوزف مرہی 2007
Wilde Salomé بادشاہ ہیرودیس معاون Stonelock Pictures ال پاچینو 2011
One of Them سینٹیاگو مرکزی Hemisphere Entertainment رالف پورٹیلو 2003
Die Trojanische Kuh الرک معاون AFI باربرا سٹیپانسکی 2006
The Killing Machine ٹیک مرکزی Anakin Films کرٹ ونزو 2001
It's a Mismatch جناب براننر معاون Xperience Films اجمل ظہیر احمد 2009
Life on Mars ہنس شلوس معاون Unum Productions آرتھر سپرنگر 2006
Alliance جنرل عثمان مرکزی Mumin Pictures اجمل ظہیر احمد 2005
Blue Horizon میجر بورڈوؤ مرکزی Random Reel Entertainment رینڈی وان ڈائک 2002
12x12 وارڈن مرکزی Maja Zimmermann مایا زمرمن 2000
The Hook-Armed Man گلوڈ مان معاون Regicide Films گریگ چورچاک 2000
Legal Counsel ڈاگ وسپرر مرکزی Mar-Mac Productions سٹیفن سی مارشل 1999
Rogue ایڈمرل کیلی مرکزی Crossfire Entertainment ڈیو بونڈٹزان 2001
Femmes Fatales جاسوس مرکزی Tom Tran ٹام تران 1998
ٹیلی ویژن Dirilis: Ertugrul ابن عربی مرکزی Tekden Film متین گنے 2014
Kurtlar Vadisi: Pusu آرون فیلر مرکزی Pana Film سعداللہ سینترک 2007
The League of S.T.E.A.M. چیئرمین معاون LOS Productions اینڈریو فوگل 2010
Merhaba Hayat نیہاٹ مرکزی Medyapim فریڈ کیتن 2012
Tatar Ramazan کرماستیلی مرکزی TMC Film جاوید مرجان 2013
Adanali زیوس مرکزی Kuzey Production طوفان گنیئر 2008
Pars: Narkoterör حیدر مرکزی Sinegraf متین گنے 2008
Iki yabanci مصطفی آرافوگلو مرکزی Avrupa Film طوفان گنیئر 2007
Daglar Delisi کارل مرکزی Koliba Film تنیر اکوردار 2007
The Bold and the Beautiful وجے معاون Bell-Phillip Television مائیکل اسٹچ 1987
Alias الائنس ممبر معاون Touchstone Television لارنس ٹراللانگ 2001
Charmed سیاہ کاہن معاون Spelling Television ٹم لونسنڈ 1998
Covert Action کلرک مرکزی Pilgrim Films تیموتھی لنچ 2002
دستاویزی فلم The Egyptian Book of the Dead پادری مرکزی Morningstar Entertainment پیٹرا حفتر 2006
The True Story of Alexander the Great آریان مرکزی History Channel جم لنسے 2005
Nostradamus: 500 Years Later اسکالیگر مرکزی Greystone Communications سکاٹ پیڈور 2003
اسٹیج Treasure Island ریڈ مرکزی Granada Theatre
تجارتی اشتہارات Aquarium Of The Pacific پیسیفک پیٹ مرکزی Lyon Studios
کریگ بارکر 2006
موسیقی کی ویڈیو Powerman 5000 “When Worlds Collide مرکزی MTV ڈیو میئرز
50 Cent "Poppin Them Thangs روسی موبی باس مرکزی G-Unit

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://www.sabah.com.tr/osman-soykut-kimdir
  2. Ozman Sirgood (https://www.sirgood.com/about/)۔ "BIOGRAPHY"۔ https://www.sirgood.com/about/۔ Ozman Sirgood۔ 19 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ https://www.sirgood.com/about/  روابط خارجية في |website= (معاونت)