کیوانچ تاتلیتوغ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کیوانچ تاتلیتوغ
(ترکی میں: Kıvanç Tatlıtuğ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 27 اکتوبر 1983ء (41 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آدانا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آنکھوں کا رنگ نیلا   ویکی ڈیٹا پر (P1340) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد
عملی زندگی
پیشہ ماڈل ،  فلم اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار ،  اداکار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیوانچ تاتلیتوغ (ترکی زبان: Kıvanç Tatlıtuğ) البانی الاصل ترک اداکار، ماڈل اور سابق باسکٹ بال کھلاڑی ہیں۔ وہ ترکی میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکاروں میں سے ایک ہیں اور انھوں نے بہت سے ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں تین گولڈن بٹر فلائی ایوارڈ اور ایک یشیلچام سنیما ایوارڈ شامل ہیں۔ کیوانچ نے دو شہزادہِ حسن کے اعزاز بھی اپنے نام کیے ہیں، ترکی کا بہترین ماڈل اور سنہ 2002ء میں دنیا کا بہترین ماڈل۔[1][2] ترکی کے منکشہ ایلہ خلیل (2007ء–2008ء)، عشق ممنوع (2008ء–2010ء)، قوزہ‌ی گونه‌ی (2011ء–2013ء) اور جسور و گوزل (2016ء–2017ء) جیسے کامیاب ترین ٹی وی سیریلوں میں اداکاری کر کے اپنا لوہا منوایا۔[3]

کیوانچ 27 اکتوبر 1983ء کو ترکی کے شہر آدانا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے میں حاصل کی بعد ازاں اپنے والد کی بیماری کی وجہ سے استنبول آگئے تاکہ ان کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں۔ کیوانچ کو بچپن سے ہی باسکٹ بال کھیلنے کا بہت شوق تھا۔ استنبول آنے کو بعد انھوں نے باسکٹ بال کھلاڑی کی حیثیت سے اسپورٹ کلب جوائن کیا۔ انھوں نے اپنے کیریئر کے ابتدا میں کچھ ٹی وی شوز میں میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Kıvanç Tatlıtuğ'u bir de böyle görün!"۔ Gecce.com 
  2. "James Cameron complimenting Kivanc Tatlitug"۔ Istanbul view۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2017 
  3. "Kıvanç Tatlıtuğ kimdir hayatı"۔ Mailce.com۔ 29 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2017