ارطغرل (بحری جہاز)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فریگیٹ ارطغرل کا جاپان کو سفر، از میجر جنرل عثمان نوری پاشا (1839–1906)۔
کیریئر (سلطنت عثمانیہ) Ottoman Navy flag
نام: ارطغرل
پانی میں اتارا: 19 اکتوبر 1863[1]
قسمت:
عمومی خصوصیات
قسم اور درجہ: بادبانی جنگی جہاز
ٹنوں میں حجم: 2,344 ٹن
لمبائی: 79 میٹر (260 فٹ)
جہاز کاعرض: 15.5 میٹر (51 فٹ)
بحری ہٹاؤ: 8 میٹر (26 فٹ)
سامان خانے کی گہرائی: 25.6 میٹر (84 فٹ)
قوت دھکیل: 600 ہارس پاور کے دو افقی انجن
اسلحہ:
  • 8× 15 سم کرپ گنیں
  • 5× 150 پونڈ (68 کلوگرام) آرمسٹرونگ گنیں،
  • 2× 4, 2× 3 فونٹ کرپ گنیں،
  • 2× 5-نالی ہوٹچیس بندوق،
  • 2× 5-نالی، 4× نورڈن فیلڈ،
  • 1× 12 پونڈ (5.4 کلوگرام) اور 1× 6 پونڈ (2.7 کلوگرام) راکٹ لانچر،
  • 1× ٹارپیڈو لانچر،
  • آبیگولے
  • 100× مارٹینی ہینری رائفلیں،
  • 100× ونچسٹر رائفلیں،
  • 40× پستول

ارطغرل، 1863ء میں تیار ہونے والا عثمانی بحریہ کا ایک بحری جنگی جہاز تھا۔ 1890ء میں جاپان کے ایک دوستانہ بحری سفر سے واپسی پر، اس کا سامنا واکایاما پریفیکچر کے قریب اچانک سمندری طوفان سے ہو گیا، آخرکار یہ پتھریلے ساحل کی طرف مڑ گیا اور ڈوب گیا۔ جہاز کے حادثے کے نتیجے میں 500 سے زائد ملاح اور اہلکار ہلاک ہو گئے، جن میں ریئر ایڈمرل علی عثمان پاشا بھی شامل تھے۔ جہازکے عملے کے صرف 69 کارکن اور افسران بچ سکے اور بعد میں جاپان کے دو چھوٹے بحری جنگی جہازوں میں سوار ہو کر وطن لوٹے۔ اس کی یاد اب بھی ترک جاپان دوستی کے یوم تاسیس کے طور پر منائی جاتی ہے۔

جہاز[ترمیم]

ارطغرل

ارطغرل، کی تیاری کا حکم 1854ء میں عثمانی سلطان عبد العزیز اول (دور حکومت 1861–1876) نے دیا، اس کی تعمیر تاشیکیزاک جہاز گاہ (شاہی بارود خانہ) غلطہ، قسطنطنیہ (اب استنبول) میں ہوئی اور اسے 19 اکتوبر 1863ء کو سلطان کے سامنے پیش کیا گيا۔ اس کا نام سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول (1198–1281)، کے والد ارطغرل نام پر رکھا گیا۔[2] لکڑی سے بنے اس کے تین مستول تھے، اس کی لمبائی 79 میٹر (260 فٹ) چوڑائی 15.5 میٹر (51 فٹ) اور گہرائی 8 میٹر (26 فٹ) تھی۔

جہاز 1864ء میں انگلستان کے لیے روانہ ہوا، جہاں اس کے پاس دخانی انجن کی مشینری نصب کی گئی، جس میں برقی لائیٹیں بھی شامل تھی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Ottoman Frigate Ertuğrul" (PDF)۔ dzkk.tsk.tr۔ Türk Deniz Kuvvetleri۔ 18 ستمبر 2020 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولائی 2020 
  2. Bernd Langensiepen، Ahmet Güleryüz (1995)۔ The Ottoman steam navy, 1828–1923۔ London: Conway Maritime Press۔ صفحہ: 198۔ ISBN 0-85177-610-8۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2020 

کتابیات[ترمیم]

مزید پڑھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]