غرفہ ازدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
غرفہ ازدی
معلومات شخصیت

غرفہ الازدی ان کا صحابی ہونابیان کیاجاتاہے
ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔ان سے ابوصادق نے روایت کی ہے اورانھوں نے کہاہے کہ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تھے اوراصحاب صفہ میں تھے یہی ہیں جن کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعاکی تھی کہ یااللہ ان کی خریدوفروخت میں برکت عنایت فرما۔یہ کہتے ہیں کہ میرے دل میں حضرت علی کے کاموں کی طرف سے کچھ شک تھا۔ ایک روز میں حضرت علی کے ساتھ فرات کے کنارہ گیاتووہ راستہ سے ہٹ کرایک مقام پر کھڑے ہو گئے اورہم لوگ بھی ان کے گرد کھڑے ہو گئے انھوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرکے کہا کہ یہ مقام ان لوگوں کی فرودگاہ ہے اوران کاخون یہاں گرایاجائے گا جن کا کوئی مددگار نہ زمین میں ہوگانہ آسمان میں سوا اللہ کے۔پس جب حسین شہید ہوئے تومیں گیاجب اس مقام پر پہنچاتودیکھا کہ یہ وہی مقام ہے جس کی بابت حضرت علی نے ہم سے کہاتھاپس میں نے توبہ کی ان خیالات سے جو مجھے حضرت علی کی طرف سے تھے اورمجھے معلوم ہوگیاکہ حضرت علی نے جوکچھ کیاہے وہ کسی کے حکم کے موافق کیاہے جواب تک پہنچا۔ان کا تذکرہ ابن دباغ نے ابوعمرپراستدراک کرنے کے لیے لکھاہے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير جلد ہفتم صفحہ 782المیزان پبلیکیشنز لاہور
  2. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد5صفحہ 34مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی ،ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور