اغر مزنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اغر مزنی
معلومات شخصیت

اغر مزنی کو موسیٰ بن عُقْبَہ کے حوالے سے اہلِ صفہ میں شمار کیا گیا ہے۔

حدیث[ترمیم]

ابو بردہ اغر مُزَنِی سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی ٔاکرم، نے ارشاد فرمایا :

’’لَیُغَانُ عَلٰی قَلْبِیْ حَتّٰی اَسْتَغْفِرَ اللہ مِائَۃَ مَرَّۃٍ یعنی میرے دل پر پردہ آتا رہتا ہے حتی کہ میں 100بار اِسْتِغْفَارکرتا ہوں۔[1]

ابوبُرْدَہ میں نے جُہَیْنَہ قبیلے کے اَغَرّ نامی ایک شخص کو عبد اللہ بن عمر کے حوالے سے حدیث بیان کرتے سنا کہ میں نے حضور نبی اکرم کو ارشاد فرماتے سنا کہ’’ اے لوگو! اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرو۔ دیکھو! میں دن میں 100بار توبہ کرتا ہوں۔‘‘ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. مسند امام احمد بن حنبل، حدیث الاغرالمزنی، الحدیث:17866،ج6۔
  2. صحیح مسلم، کتاب الذکروالدعاء، باب استحباب الاستغفار والاستکثار منہ