صوبہ دار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مغل دربار میں شامل نواب ، صوبیدار، منصب دار ، سوار اور سپاہی ۔ مغل شہزادوں کو اکثر میر اور مرزا کے لقب سے نوازا جاتا تھا۔

صوبہ دار (جسے ناظم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ) [1] ) ہندوستان کے مغل عہد کے دوران صوبہ کے گورنر کو کہا جاتا تھا۔جسے صاحبِ صوبہ یا ناظم بھی کہا جاتا تھا۔ یہ لفظ ، صوبیدار فارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ [2]

صوبیدار مغلیہ صوبائی انتظامیہ کا سربراہ تھا۔ ان کی مدد صوبائی دیوان ، بخشی ، فوجدار ، کوتوال ، قاضی ، صدر ، وقائع نویس ، قانون گو اور پٹواری کرتے تھے ۔ [3] صوبیدار عام طور پر مغل شہزادوں یا اعلیٰ منصب کے حامل افسران مقرر ہوتے تھے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. George Clifford Whitworth. Subah. An Anglo-Indian Dictionary: A Glossary of Indian Terms Used in English, and of Such English Or Other Non-Indian Terms as Have Obtained Special Meanings in India. London: Kegan Paul, Trench & Co. 1885. p. 301.
  2. Sirajul Islam (2012)۔ "Subahdar"۔ $1 میں Sirajul Islam، Ahmed A. Jamal۔ Banglapedia: National Encyclopedia of Bangladesh (Second ایڈیشن)۔ Asiatic Society of Bangladesh 
  3. Mahajan V.D. (1991, reprint 2007). History of Medieval India, Part II, New Delhi: S. Chand, آئی ایس بی این 81-219-0364-5, p.236