اسکوائر (تعظیمی کلمہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسکوائر (انگریزی: esquire) مطلب

جناب یا صاحب یا  حضور یا گرامی قدرایک تعظیمی کلمہ جو شرفا اور معززین کے خاندانی نام کے بعد لکھا جاتا ہے (عموماً تحریری پتوں میں) اور خصوصاً وکلاکے لیے مستعمل ہے۔برطانیہ میں  یہ  کسی ایسے شخص کا لقب ہوتا ہے جس نے ایک عامی سے معزز فرد کی حیثیت حاصل کر لی ہو۔ مخفف: Esq.؛ ہوتا ہے۔ اسے بڑے Eسے  لکھا جاتا ہے۔اس کا ایک مطلب کسی بادشاہ یا رئیس کی پیشی کے فرائض انجام دینے والا کوئی عہدیدار بھی ہوتا ہے۔انگریزی عمائد کے کسی سلسلے سے تعلق رکھنے والا فرد بھی ہوتا ہے جو نائٹ سے نچلے درجے کا ہو۔کسی محترم خاتون کی معیت میں جانے والا معزز شخص۔ (فعل متعدی) اسکوائر کے عہدے یا درجے پر ترقی دینا؛ اس تعظیمی لفظ سے مخاطب کرنا؛ ایک معزز شخص کی حیثیت سے کسی محترم خاتون کا بدرقہ ہونا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]