ڈکٹیز اینڈ سینگز آف دی فلاسفرز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ڈکٹیز اینڈ سینگز آف دی فلاسفرز (انگریزی: Dictes and Sayings of the Philosophers) انگلینڈ میں چھاپے خانے پر پبلش ہونے والی پہلی انگلش کتاب ہے۔سن 1476 میں ولیم کاکسٹن نے ویسٹ منسٹر ایبے پہلا چھاپہ خانہ لگایا تو جو پہلی کتاب پبلش کی وہ یہی تھی۔ یہ دراصل عربی زبان کی مشہور کتاب “مختار الحکم و محاسن الکلم” کا چربہ تھی۔ کتاب کے مصنف کا نام “ابوالوفاء المبشرین فاتک” تھا۔ اس سے پہلے سن 1250 میں الفامسو دہم کے لیے یہ کتاب عربی سے اسپینش ترجمہ کی گئی کیونکہ وہ عرب تہذیب اور علم میں گہری دلچسپی رکھتا تھا۔ چند دہائیوں کے بعد شاہ فریڈرک دوم کے لیے اسپینش ترجمہ کا آگے لاطینی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔ آگے چل کر شاہ فرانس چارلس کے لیے لاطینی ترجمے کا فرانسیسی ترجمہ کیا گیا۔ آخر میں اس فرانسیسی ترجمے کو انگلش میں منتقل کیا گیا


حوالہ جات[ترمیم]