معاونت کی میز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یورپی ملک فن لینڈ میں قائم مشہور جامعہ سینایوکی یونیورسٹی آف اپلائڈ سائنسیز کے کتب خانے میں موجود ایک معاونت کی میز جو وہاں کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے اور طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے بنائی گئی ہے۔

معاونت کی میز یا ہیلپ ڈیسک (انگریزی: Help desk) ایک ذریعہ ہے جس کے ذریعے کسی گاہک یا صارف کو معلومات اور مدد فراہم کی جاتی ہے جو ایک کمپنی یا ادارے کی مصنوعات اور خدمات سے متعلق ہوتی ہے۔ معاونت کی میز کا مقصد عمومًا ابھرنے والے مسائل کی یکسوئی کا راستہ فراہم کرنا ہے یا کچھ مصنوعات جیسے کہ کمپیوٹر، برقی آلات، غذائی مصنوعات، ملبوسات یا سافٹ ویئر میں متنوع مصنوعات کے بیچ انتخاب اور بین المصنوعات فرق کی رہنمائی کرنا۔ کمپنیاں معاونت کی میز مختلف ذرائع سے فراہم کرتی ہیں۔ ان ٹال فری نمبر، ویب گاہ، اکثر پوچھے جانے والے سوالات، بر سر موقع پیامات رسانی جیسے چیاٹ یا پھر ای میل شامل ہو سکتے ہیں۔ گاہکوں کے علاوہ کچھ جگہوں پر اندرونی معاونت کی میز بھی ہو سکتی ہے، جو ملازمین کی رہنمائی کرتی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  • Middleton, I "Key Factors in Help Desk Success (An analysis of areas critical to help desk development and functionality.)" British Library R&D Report 6247, The British Library 1996
  • "IT Help Desks Not Just For Large Enterprises".
  • "Students - Information technology - Calvin College" (PDF). Calvin College. Retrieved 23 March 2018.
  • "Help Desk vs Service Desk vs ITSM".