زید بن مزین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
زید بن مزین
معلومات شخصیت

زید بن مزین غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔
ان کا نسب زيد بن المزين بن قيس بن عدي بن أمية بن خدارة بن عوف ابن الحارث بن الخزرج الخزرجي اور حارثی ہیں۔ابن شہاب اور محمد بن اسحاق نے نے شرکائے بدر میں زید بن مزین کو بیان کیا ہے اسی طرح بیان کیا ہے عبد بن محمد بن عمارہ انصاری نے جوابن قد اح کے نام سے مشہور ہیں اور واقدی نے یزیدبن مزین بیان کیا ہے اور ایسا ہی ابوسعید سکری نے بیان کیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں آکر جب مہاجرین وانصار میں بھائی چارہ قائم کیا تو زید بن مزین اور مسطح بن اثاثہ میں بھائی چارہ کرایا تھا یہ عروہ بن زبیر سے سے زید بن مرس آخر میں سین کے ساتھ مروی ہے [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد4صفحہ 847 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور