طفیل بن مالک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
طفیل بن مالک
معلومات شخصیت

طفیل بن مالک غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔ طفیل بن نعمان بھی انہی کو کہا جاتا ہے
ان کا نسب طفیل بن مالک بن خنسا ہے بدر میں شریک تھے ابن شہاب نے ان لوگوں کے نام میں جو انصار کے قبیلہ خزرج کے غزوہ بدر میں شریک تھے لکھا ہے نام میں اختلاف بھی بیان ہوا طفيل بن مالك بن النعمان بن خنساء اور یہ بھی کہا گیا: طفيل بن نعمان بن خنساء الأنصاري السلمي قبیلہ بنی سلمہ سے ہیں بیعت عقبہ ثانیہ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل تھے غزوہ احد میں انھیں 13 زخم لگے مگر زندہ رہے غزوہ خندق میں شہید ہوئے انھیں وحشی بن حرب نے شہید کیا تھا موسی بن عقبہ نے انھیں دو الگ شخصیات خیال کیا اور دونوں کو بدر میں شامل کیا یہ لا ولد فوت ہوئے۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد8صفحہ 223 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور